اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

رکن پارلیمنٹ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

رکن پارلیمنٹ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے شمال مشرقی میغالیہ ریاست سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ کو 14 سالہ سمگل کی جانے والی لڑکی سے زیادتی کے الزامات پر حراست میں لے لیا ہے، یہ بات ایک آفیسر نے گزشتہ روز کہی۔ شدت پسند کمانڈر سے رکن پارلیمنٹ بننے والے جیولیس دوپھانگ کو نواحی گوہاٹی شہر میں پولیس کی جانب سے کئی روز سے ثبوت اکٹھے کئے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ میغالیہ کے دارالحکومت شیلونگ میں ایک پولیس آفیسر ویوک سیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسے گزشتہ رات حراست میں لیا گیا ہے اور ایک چھوٹی لڑکی سے زیادتی اور انسانی سمگلنگ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ 51 سالہ سیاستدان نے دسمبر میں اس کے ساتھ دو مرتبہ جنسی زیادتی کی جب اسے انسانی سمگلرز کی جانب سے اس کے ہاتھوں فروخت کیا گیا تھا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایک گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا اور گیسٹ ہاؤس کے ملازم سمیت سات دیگر افراد پر اسے سمگل کرنے اور رکن پارلیمنٹ کو فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سیم کے مطابق گیسٹ ہاؤس کا مالک ایک ریاستی وزیر کا بیٹا ہے۔ دوپھانگ نے سال 2000ء میں میغالیہ میں دو قبائلی گروپوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کے طور پر ایک شدت پسند گروپ کی بنیاد رکھی تھی اور 2007ء میں انہوں نے ہتھیار ڈال کر سیاست میں قدم رکھا تھا۔