اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چھتے توڑ کر شہد چرا لیا

چھتے توڑ کر شہد چرا لیا

فورٹ پارک کی شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی تنظیم نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی شہد کی مکھیوں کے بہت سے چھتے توڑ کر شہد چرا لیا گیا ہے۔ ہزاروں مکھیاں مردہ پائی گئی ہیں۔ تنظیم نے بتایا کے ٹوٹے ہوئے چھتوں میں موجود زندہ مکھیوں کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کے شہد پیدا کرنے کے اس مرکز میں 20,000 سے 30,000 تک مکھیاں موجود تھیں ان میں سے کوئی پانچواں حصہ ہی بچی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ 6 سے 8 تک چھتے چرائے گئے ہیں ان میں سے ہر ایک میں 4 ، 4 پونڈ شہد تھا۔