اشاعت کے باوقار 30 سال

ملکہ برطانیہ گولی لگنے سے بال بال بچ گئیں

ملکہ برطانیہ گولی لگنے سے بال بال بچ گئیں

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ گولی لگنے سے بال بال بچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ اپنے محل بکنگھم پیلس کے باغ میں رات کو 3 بجے چہل قدمی کر رہی تھیں کہ ان کے گارڈ نے مشکوک سمجھ کر گولی چلانی چاہی لیکن جب اس نے ملکہ کو دیکھا تو رک گیا۔ گارڈ نے ملکہ کو کہا کہ اگر مجھے پتہ نہ چلتا تو میں گولی چلانے ہی والا تھا۔ غیرملکی ویب سائٹ مرر کے مطابق ملکہ بر طانیہ نے گارڈ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فکر کی کوئی بات نہیں سب ٹھیک ہے۔ ’’اگلی مرتبہ میں آنے سے پہلے اطلاع کروں گی۔ واضح رہے ملکہ برطانیہ رات گئے چہل قدمی کرنے کی شوقین ہیں اور جب ان کو نیند نہ آرہی ہو تو وہ باغ میں چہل قدمی کرنے کے لئے چلی جاتی ہیں۔