اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا

پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا

ٹورنٹو: لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کے طیارے سے جا ٹکرائی جس سے طیاروں کے پروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایئر فرانس کا طیارہ ٹورنٹو کے پیئر سن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری پر کھڑا تھا کہ پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کے دوران اس سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے بعد مسافروں کو سامان کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کچھ دیر کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔