اشاعت کے باوقار 30 سال

متحدہ بانی کو کوئی مائنس ون نہیں کر سکتا

متحدہ بانی کو کوئی مائنس ون نہیں کر سکتا

لندن: رہنماء ایم کیو ایم لندن واسع جلیل نے کہا ہے کہ متحدہ بانی کو کوئی بھی مائنس ون نہیں کر سکتا، ان کے بغیر ایم کیو ایم کچھ بھی نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام "جمہور فرید رئیس"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا مینڈیٹ صرف متحدہ بانی سے ہی ہے، کراچی کے عوام کو بانی ایم کیو ایم سے جبری طور پر دور نہیں رکھا جا سکتا۔ ایم کیو ایم صرف ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گی۔ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کا ماورائے قتل بھی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے موجود ہیں۔