اشاعت کے باوقار 30 سال

داعش کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، برطانیہ

داعش کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، برطانیہ

لندن: برطانیہ کے سکیورٹی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش یورپ اور برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی کوشش کرسکتی ہے۔ برطانیہ کے سکیورٹی امور کے وزیر بن ویلیس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لندن حکومت کو خدشہ ہے کہ شام اور عراق میں مسلسل پسپائی پر مجبور شدت پسند تنظیم داعش میں شامل برطانوی شدت پسندوں کی واپسی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ برطانوی وزیر بین ویلیس نے کہا کہ داعش واپس لوٹنے والے اپنے تربیت یافتہ جنگجووں کو استعمال کر کے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کی پلاننگ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ داعش کے جنگجوئوں کو کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے میں کسی اخلاقی دباو کا سامنا نہیں ہو گا۔ داعش کو عراق اور شام میں مشکل حالات کا سامنا ہے اور اْس کے اہم گڑھ موصل پر عراقی فوج نے چڑھائی کر رکھی ہے جبکہ شام میں اْس کی خودساختہ خلافت کے مرکز الرقہ پر بھی امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے لشکری اگلے دنوں میں حملہ آور ہو سکتے ہیں۔

Britain's Security Minister claimed that chemical attacks in Britain and Europe can try daash. Britain's Minister for Security Affairs, said in an interview his oilis become London forced to retreat, the Government in Syria and Iraq fear that extremist or