اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

وارسا پر سوویت یونین کا قبضہ

ماں اور بیٹا آخرکار گھر پہنچ گئے

ماں اور بیٹا آخرکار گھر پہنچ گئے

ریچل لیلنکو اپنے بیٹے کے ساتھ دو دن میں چار پروازوں کی ناکامی کے بعد بالآخر فریڈرکٹن میں اپنے گھر پہنچ گئیں۔ وہ اور ان کا 3 سالہ بیڑا کائیلن دو دن سے مانٹریال ایرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے۔ لیلنکو نے بتایا کہ انہوں نے مانٹریال سے دو دن کے دوران سات پروازیں لیں مگر کوئی پرواز بھی مجھے مانٹریال سے نہ لے جا سکی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سفر ماں بیٹے دونوں کے لئے بہت تکلیف دہ تھا۔ انہوں نے اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات کی صبح مانٹریال پہنچے ہمارے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ہم اپنی اگلی پرواز سے رہ گئے۔ ہمیں سہ پہر کو جانے والی پرواز میں جگہ مل گئی۔ جہاز تھوٹی دیر ٹیکسی کرنے کے بعد واپس ٹرماک پر آ گیا اسے موسم کی وجہ سے ٹیک آف کی اجازت نہ ملی۔ رات کو ایک اور جہاز پر جگہ ملی۔ یہ جہاز فریڈرکٹن پہنچ گیا مگر وہاں اتر نہ سکا اور واپس مانٹریال آ گیا۔ جمعہ کی صبح ہم نے سینٹ جان کی پرواز لی جہاں میرے شوہر ہمیں کار کے ذریعے لینے آئے ہوئے تھے۔ یہ جہاز بھی سینٹ جان نہ اتر سکا اور ہم ایک بار پھر مانٹریال واپس آ گئے۔ آخرکار جمعہ کی سہ پہر کو ہم نے مانکٹن کی پرواز لی جو اپنی منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور وہاں سے ہم سڑک کے راستے بالآخر اپنے گھر پہنچے۔