اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

وارسا پر سوویت یونین کا قبضہ

اسرائیل سے متعلق امریکی بیان پر برطانیہ کی نکتہ چینی

اسرائیل سے متعلق امریکی بیان پر برطانیہ کی نکتہ چینی

لندن: برطانیہ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے اس بیان پر نکتہ چینی کی ہے جس میں انھوں نے نتن یاہو کی حکومت کو 'اسرائیل کی تاریخ کی انتہائی سخت گیر دائیں بازو' کی حکومت قرار دیا تھا۔ معروف گیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمہوری طور پر منتخب سیاسی جماعتوں کے کسی بھی حکومتی اتحاد کو نشانہ بنانا مناسب نہیں تھا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ اسرائیل کی پالیسیاں اس کے حکمراں اتحاد میں شامل انتہائی دائیں بازو کے عناصر مرتب کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کی ان ہی پالیسیوں سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کا دو ریاستی حل شکوک و شبہات کا شکار ہو جاتا ہے۔