اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

لڑے بغیر ہتھیار ڈال دئے

فینٹانل کا بہت بڑا ذخیرہ پولیس نے تحویل میں لے لیا

فینٹانل کا بہت بڑا ذخیرہ پولیس نے تحویل میں لے لیا

کیلگری پولیس نے کرسمس سے قبل ایک کامیاب کاروائی کے دوران شہر کے جنوب مغربی حصے کے ایک مکان سے 35,321 کی ریکارڈ تعداد میں فینٹانل کی گولیاں تحویل میں لے لیں۔ اس سے قبل ایک ہی کاروائی کے دوران تحویل میں لی گئی گولیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 11,597 تھی جو کیلگری ہی میں فروری 2015 میں ملی تھیں۔ تازہ ترین کاروائی میں تحویل میں لی گئی گولیوں کی بازار میں قیمت 706,000 ڈالر بتائی جاتی ہے۔ فینٹانل کی گولیوں کے علاوہ اسی کاروائی میں تقریباً 40,000 ڈالر مالیت کی کوکین ، 22,000 ڈا؛لر مالیت کی میتھم فیٹا مائن اور 9,000 ڈالر کی ہیروئین بھی برآند کر لی گئی۔ اسی کاروائی کے دوران ایک جیپ بھی پولیس نے قبضہ میں لی ہے جس میں سے 37,115 ڈالر نقد برآمد ہوئے ہیں۔