اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹورنٹو کے ویلوڈیل پارک میں ڈکیتی، راہگیر زخمی

ٹورنٹو کے ویلوڈیل پارک میں ڈکیتی، راہگیر زخمی

ویلوڈیل پارک (ٹورنٹو، کینیڈا) میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو چاکو سے وار کر کے زخمی کیے جانے کے واقعے کی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں. یہ واقعہ گزشتہ رات گیارہ بجے یانگے سٹریٹ اور فنچ ایونیو کے قریب پیش آیا. ٹورنٹو کے طبی عملے کے مطابق بیس سالہ نوجوان کو سنگین لیکن غیر جان لیوا زخموں کے ساتھ اس واقعے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا. پولیس نے ملزم کا تفصیلی خاکہ جاری کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ وہ ایک نقابپوش موٹر سائیکل سوار تھا جو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع واردات سے فرار ہو گیا. اس واردات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے 3200-808-416 فون کریں.