اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

امریکا:مقابلہ حسن میں پہلی باحجاب ماڈل

امریکا:مقابلہ حسن میں پہلی باحجاب ماڈل

مینسوٹا: امریکی ریاست منی سوٹا میں مقابلہ حسن میں ایک ایسی ماڈل بھی شریک ہو رہی ہے، جوحجاب پہن کر ریمپ پر واک کریں گی۔صومالیہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ حلیمہ ایڈن پہلی باحجاب خاتون کے طور پر امریکی ریاست مینی سوٹا کے مقابلہ حسن میں شرکت کر رہی ہیں۔ مقابلہ حسن میں شریک دیگر 44 خواتین کی نسبت حلیمہ مکمل پردے میں جلوہ گر ہوں گی، جس میں صرف ان کا چہرہ دکھائی دے گا کیونکہ ان کا سر بھی اسکارف سے ڈھکا ہو گا۔ حیرت انگیز طور پر مقابلے کے منتظمین بھی حلیمہ ایڈن کے اس مخصوص لباس پہننے پر آمادہ ہو ئے ہیں۔ حلیمہ کے مطابق یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے کیونکہ کوئی بھی لڑکی حجاب میں باوقار اور پر کشش نظر آتی ہے۔