اشاعت کے باوقار 30 سال

برطانیہ: 75 فٹ اونچے پول پر چڑھنے کا مقابلہ 19 سالہ نوجوان جیت گیا

برطانیہ: 75 فٹ اونچے پول پر چڑھنے کا مقابلہ 19 سالہ نوجوان جیت گیا

ورکشائر: برطانیہ میں پچھہتر فٹ اونچے پول پر چڑھنے کا مقابلہ انیس سالہ نوجوان نے جیت لیا۔ برطانوی شہر ورکشائر کے دیہی علاقے میں پچھہتر فٹ اونچے پول پر چڑھنے کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ اس کلائمبنگ چمپئن شپ میں کھلاڑی رسی کی مدد سے پول پر چڑھتے ہیں جس میں ہر عمر کے شہریوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس منفرد چمپئین شپ میں 83 سالہ جارج بھی کمال مہارت سے پول پر چڑھتے نظر آئے۔ انیس سالہ ڈین وہیلن نے صرف 9 اعشاریہ 9 سیکنڈ میں پول سر کر کے یہ مقابلہ جیت لیا اور ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

UK, pole climbing champioship, Yorkshire, 19 yrs old boy, champion,