اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدر رونلڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ

برطانیہ میں بیالیس زبانیں بولی جانیوالا دنیا کا انوکھا اسکول

لندن: برطانیہ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں دنیا بھر سے سب سے زیادہ قومیت کے لوگ بستے ہیں، ذرائع کے مطابق برطانیہ میں ایسا ہی ایک منفرد اسکول ہے، جہاں قومیت کے باعث ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ 42 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ کلیری مونٹ پرائمری اسکول ناٹنگھم میں واقع ہے، جو بظاہر تو ایک عام اسکول ہے، لیکن اس اسکول کی وجہ شہرت یہ ہے کہ اس اسکول میں 42 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اس اسکول میں بچوں کی تعداد 450 سے زائد ہے اور یہاں انگریزی سمیت 42 مختلف زبانوں کااستعمال کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اسکول میں مختلف قوم سے تعلق رکھنے والے بچے زیر تعلیم ہیں جن میں سے 58 فیصد بچے ایسے ہیں، جو انگریزی سے نا آشنا ہیں اور اچھی طرح نہیں سمجھ پاتے۔ ان بچوں کو باقاعدہ تعلیم کے آغاز سے قبل 2 ہفتے پر مشتمل انگریزی زبان کا خصوصی کورس کروایا جاتا ہے اور کورس کی تکمیل کے بعد انھیں کلاسوں میں بھیجا جاتا ہے۔ واضح رہے ناٹنگھم میں رہائش پذیر تارکین وطن میں یہ اسکول خاصا مقبول ہے یہی وجہ ہے کہ 4 برس کے دوران یہاں زیر تعلیم طلبا کی تعداد سے بڑھ کر 450 تک پہنچ گئی ہے۔

Uk Unique School Where 42 Languages Are Spoken

Comments

aimal.nawaz@gmail.com's picture
go nawaz go
Submitted by [email protected].. on Wed, 08/03/2016 - 00:52