اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

میکسیکو سے 7 افراد کی سر کٹی لاشیں برآمد

میکسیکو سے 7 افراد کی سر کٹی لاشیں برآمد

میکسیکو سٹی: شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کی مغربی ریاست سنالوا سے 7 افراد کی سرکٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ لاشیں سنالوا کے دور دراز علاقے سے ایک سنسان سڑک سے ملی ہیں اور قتل ہونے والے تمام افراد لکڑ ہارے ہیں جن کی عمریں 22 سے 49 سال تک ہیں جو کہ 13جون کو جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق ان فراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس کے بعد ان کے سر علیحدہ کر دیئے گئے۔ قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے تاہم حکام کا خیال ہے کہ اس واقعے میں کہ منشیات کی دنیا کے سب سے بڑے اسمگلر جوکن الچاپو گزمین کا گروپ ملوث ہو سکتا ہے اور یہ واقعہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیئے گئے حالیہ آپریشن کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سنالوا دنیا کے خطرناک ترین ڈرگ اسمگلر جوکن الچاپو گزمین کا آبائی علاقہ بھی ہے اور اس علاقے کو منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے اور یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہو چکے ہیں۔ الچاپو گزمین ان دنوں میکسیکو اور امریکی بارڈر کے قریب ایک جیل میں قید ہے جہاں اسے سخت حصار میں رکھا گیا ہے۔ الچاپو کو 4 ماہ قبل سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس میں ایک خونریز مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل گزشتہ سال وہ جیل حکام کو رشوت دے کرسرنگ کے ذریعے فرار ہو گیا تھا۔

Headless bodies, Found, Sinaloa, Mexico,

Comments

yasir.arshid@gmail.com's picture
come on
Submitted by [email protected].. on Thu, 08/04/2016 - 00:39
manikhanmani666@gmail.com's picture
*
Submitted by manikhanmani666... on Thu, 08/18/2016 - 11:23