اشاعت کے باوقار 30 سال

ریپ کے ملزم کو 6 ماہ کی سزا ملنے پر عوام شدید برہم، نئی بحث شروع

ریپ کے ملزم کو 6 ماہ کی سزا ملنے پر عوام شدید برہم، نئی بحث شروع

لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے سابق تیراک کو ایک بے ہوش خاتون کے ریپ پر محض 6 ماہ کی سزا ملنے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے جج کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلے پر نقادوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے جبکہ استفاثہ نے 6 سال قید کی سزا کی درخواست کی تھی۔ استغاثہ کے مطابق ٹرنر کو 2 عینی شاہدین نے اسٹین فورڈ کیمپس کے گراؤنڈ پر ایک بے ہوش خاتون کا ریپ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ سانتا کلارا کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت کے جج آرون پرسکے کا کہنا تھا کہ 'ٹرنر کی عمر اور ماضی میں جرائم میں ملوث نہ ہونے کے باعث ان کے لیے 6 ماہ کی سزا مناسب ہے۔ 'ان کا مزید کہنا تھا کہ 'قید کی سزا کا ٹرنر پر شدید اثر پڑے گا'، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ، 'مجھے لگتا ہے کہ وہ دوسروں کے لیے خطرہ نہیں ہوگا۔ 'اس سے قبل اسٹین فورڈ یونیورسٹی نے ایک بیان میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'اس کیس میں انصاف کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔ 'بیان کے مطابق یونیورسٹی نے ٹرنر کے بحیثیت طالبعلم یا کسی بھی حیثیت سے کیمپس میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، جو کسی بھی طالبعلم پر عائد کی جانے والی سخت سے سخت سزا ہے'۔ برطانوی میڈیا کی کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹرنر کے والد کے ایک پیغام کا بھی بہت چرچا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو '20 منٹ کے ایکشن' پر جیل کی سزا نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ٹرنر کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی زندگی اب ویسی نہیں رہے گی جس کا اس نے خواب دیکھا تھا اور جسے حاصل کرنے کے لیے اس نے اتنی سخت محنت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ٹرنر کی 20 سالہ میں سے محض 20 منٹ کے اس ایکشن کی یہ ایک بڑی قیمت ہے۔ 'ٹرنر کے والد کے اس پیغام کے بعد ٹوئٹر پر لوگوں نے انھیں اور ان کے لہجے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Brock Turner, Stanford University, Rape case, six-month sentence, Los Angeles, America

Comments

yasir.arshid@gmail.com's picture
gud
Submitted by yasir.arshid@gm... on Thu, 08/04/2016 - 00:40
msajawal226@gmail.com's picture
Gud
Submitted by msajawal226@gma... on Sun, 08/14/2016 - 21:12
manikhanmani666@gmail.com's picture
*
Submitted by manikhanmani666... on Thu, 08/18/2016 - 11:23