اشاعت کے باوقار 30 سال

باکسر لیوس اور اداکار سمتھ محمد علی کا جنازہ اٹھائیں گے

باکسر لیوس اور اداکار سمتھ محمد علی کا جنازہ اٹھائیں گے

لوئی ویل: محمد علی اور اداکار وِل سمتھ ایک تقریب میں اداکار وِل سمتھ نے محمد علی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہیبرطانیہ کے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن لینوکس لیوس اور اداکار وِل سمتھ جمعے کو سابق عالمی چیمپیئن محمد علی کے جنازے کو کندھا دیں گے۔لندن میں پیدا ہونے والے 50 سالہ لیوس 1999 میں عالمی چیمپیئن بنے تھے جبکہ 47 سالہ امریکی اداکار سمتھ نے 2001 میں محمد علی کی زندگی پر بننے والی فلم ’علی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔تین مرتبہ ہیوی ویٹ چیمپیئن بننے والے محمد علی گذشتہ جمعے کو ایریزونا کے شہر فینکس میں طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ان کا جنازہ ان کے آبائی شہر لوئی ویل سے اٹھایا جائے گا۔جنازے کی عوامی تقریب میں کئی عالمی رہنما، مختلف ممالک کے سربراہان اور مشہور شخصیات حصہ لیں گی اور اسے پوری دنیا میں براہ راست دکھایا جائے گا۔ یہ تقریب برطانوی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گی۔

international, world, boxer, Muhammad Ali, funeral, coffin, actor Smith, boxer Lewis,

Comments

yasir.arshid@gmail.com's picture
ahhh
Submitted by yasir.arshid@gm... on Thu, 08/04/2016 - 00:38
msajawal226@gmail.com's picture
Oh
Submitted by msajawal226@gma... on Sun, 08/14/2016 - 21:32
yasir.arshid@gmail.com's picture
nh
Submitted by yasir.arshid@gm... on Tue, 08/30/2016 - 18:19
manikhanmani666@gmail.com's picture
*
Submitted by manikhanmani666... on Thu, 08/18/2016 - 12:38
yasir.arshid@gmail.com's picture
#
Submitted by yasir.arshid@gm... on Tue, 08/30/2016 - 18:18