اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

غیر مسلموں کو مکہ کی مساجد میں داخلے کی اجازت

غیر مسلموں کو مکہ کی مساجد میں داخلے کی اجازت

ریاض: سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کی چار تاریخی مساجد غیر مسلم زائرین کے لیے کھول دی ہیں۔ سعودی اخبار نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر مسلم شہریوں کو مساجد میں آنے کی اجازت دینے کا مقصد انہیں اسلامی تہذیب و ثقافت اور اسلامی فن تعمیر سے روشناس کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کی چار تاریخی مساجد جامع مسجد الرحم، جامع مسجد التقویٰ، جامع مسجد شاہ فہد اور جامع مسجد شاہ سعود میں غیر مسلموں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ مدینہ منورہ میں مسجد قباء کے امام وخطیب الشیخ صالح المغامسی نے غیر مسلموں کے مساجد میں داخلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسجد میں کوئی بھی شخص داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے مسلمان ہونا شرط نہیں ہے۔ اسلام میں غیر مسلموں کے مساجد میں داخلے پر کوئی ممانعت نہیں۔

saudia arabi, non muslim can go to masjid

Comments

msajawal226@gmail.com's picture
Oh
Submitted by [email protected].. on Tue, 08/16/2016 - 14:07
yasir.arshid@gmail.com's picture
Subhan Allah
Submitted by [email protected].. on Wed, 08/17/2016 - 14:18