اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 26 May 2008 02:38:00

علم کا صحیح استعمال ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

علم کا صحیح استعمال ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

            ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں چار دوست رہتے تھے۔ ان میں سے تین دوست بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھے ان کے پاس دنیاوی تعلیم بھی تھی اور روحانی بھی۔ لیکن ان میں اپنےعلم کو صحیح طرح استعمال کرنے کی سمجھ بوجھ نہیں تھی۔ چوتھا دوست ان لوگوں کی طرح زیادہ پڑھا لکھا تو نہ تھا لیکن پھر بھی جتنا علم اس کے پاس تھا وہ اسے صحیح جگہ اور صحیح موقع پر استعمال کرنا جانتا تھا۔

 ایک دفعہ ان دوستوں نے جنگل کی سیر کا پروگرام بنایا۔ وہ لوگ اتوار کے روز صبح سویرے تیار ہو کر جنگل کی طرف چل پڑے۔ جنگل میں آدھا دن گزرنے کے بعد انہوں نے ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر کھانا کھانے اور آرام کرنے کا سوچا۔ کھانا کھانے کےلیے انہوں نے جس درخت کا انتخاب کیا وہ کافی گھنا تھا۔ جب وہ درخت کے نیچے بیٹھے تو انہیں کچھ ہڈیاں نظر آئیں ایک دوست جلدی سے بولا "یہ شیر کی ہڈیاں ہیں، میں اپنے علم سے ان ہڈیوں کو جوڑ کر شیر کا ڈھانچہ بنا سکتا ہوں" دوسرے دوست نے کہا "میں اپنے روحانی علم کی مدد سے شیر کے ڈھانچے میں خون ڈال سکتا ہوں"۔ تیسرا دوست بولے بنا نہ رہ سکا اور کہنے لگا "میں اپنے علم کی مدد سے اس ڈھانچے میں جان ڈال سکتا ہوں"۔ چوتھا دوست جو یہ سب باتیں خاموشی سے سن رہا تھا ، ان کی باتیں سن کر پریشان ہوگیا۔ اس نے اپنے دوستوں کو سمجھایا کہ ایسا کرنے سے ہم لوگ مصبیت میں پھنس سکتے ہیں لیکن وہ لوگ نہیں مانے۔ انہوں نے اپنے چوتھے دوست سے کہا کہ "تمم ہم سے حسد کرتا ہے ہے کیونکہ تیرے پاس نہ تو اتنا علم ہے اور نہ ہی ہی کوئی ہنر"۔ چوتھے دوست نے دیکھا کہ اس کے دوست اس کی بات نہیں مان رہے تو اس نے انہین ان کے حال پر چھوڑ دیا اور خود جنگل میں دوسری طرف چل دیا۔ تینوں دوست اپنے اپنے کام میں مگن ہو گئے انہوں نے ہڈیوں کو جوڑ کر ڈھانچہ بنایا ، اس میں خون بھرا اور پھر اس میں جان ڈال دی۔ جیسے ہی شیر میں جان آئی وہ زور سے دہاڑا اور چند ہی منٹوں میں ان تینوں دوستوں کو جنہوں نے اس میں جان ڈالی تھی چیڑ پھاڑ کر کے جان سے مار ڈالا۔

تینوں دوست علم کا غلط استعمال کرنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چوتھا دوست کم علم ہونے کے باوجود محفوظ رہا۔

دیکھا پیارے بچو! علم انسان کو عقل اور شعور بخشتی ہے لیکن کئی بار اس کا غلط استعمال وبال جان بھی بن جاتا ہے۔ انسان کو علم تو ضرور حاصل کرنا چاہیے لیکن اس کا استعمال صرف اچھے اور نیک کاموں میں ہی  کرنا چاہیے۔






faruque (fsamee14@gmail.com,fsamee14@yahoo.com) shirdi

i am feling happy when iam reading the batcho ki kahaniya.pls note the much & more kahaniya for child.

(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں




 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier