اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 01 Mar 2008 04:59:00

بدنیتی کا انجام۔۔۔۔۔۔۔

بدنیتی کا انجام۔۔۔۔۔۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک بڑا پیپل کا درخت تھا۔لوگ اس اونچے لمبے درخت سے خوب فائدہ اٹھاتے ،درخت کی چھال سے دوائیں بناتے اسکی لکڑی کو شہر میں بیچ کر اپنا رزق کماتے۔ اس درخت کی وجہ سے کچھ ہی دنوں میں لوگوں کے حالات زندگی بہتر طور پر گزرنے لگے۔ آہستہ آہستہ انہوں نے اس درخت کو پوجنا شروع کر دیا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ یہ درخت خدا کی طرف سے ان کےلیے ایک وسیلہ رزق نہیں بلکہ خدا ہے۔وقت یونہی تیزی سے گزرتا رہا لوگ اس درخت کی پوجا کر تے رہے۔ پھر ایک دفعہ اس گاؤں میں ایک نیک شخص رہنے کے لیے آیا۔ وہ صرف خدا کی عبادت کرتا تھا اور اسی کے سامنے سر جھکاتا تھا۔ اس نے لوگوں کو درخت کی پوجا کرتے ہوئے دیکھا تو آگ بگولہ ہو گیا۔ خدا کے ساتھ کسی اور کو خدا شریک کرتا دیکھ اسے لوگوں پر بہت غصہ آیا اس نے لوگوں کو منع کیا کہ یہ شرک ہے تم لوگ ایسا مت کرو ورنہ خدا تم اپنا غضب نازل کرے گا۔ لوگوں نے کہا کہ یہ درخت ہمیں رزق دیتا ہے چنانچہ ہم اس متعبر درخت کی پوجا کرنا نہیں چھوڑیں گے۔ اسے لوگوں پر بے حد غصہ آیا۔

غصے کی حالت میں وہ گھر چلا گیا ۔ اس نے گھر سے درخت کاٹنے والی کلہاڑی اٹھائی اور درخت کاٹنے کے لیے چل پڑا۔شیطان جس نے لوگوں کو گمراہ کیا ہوا تھا اس سے یہ سب کچھ برداشت نہ ہو سکا۔وہ اپنا روپ بدل کر اس آدمی سے راستے میں ملا اس نے پوچھا کہاں جارہے ہیں جناب? اس نیک شخص نے کہا کہ لوگ ایک درخت کو پوجنے لگے ہیں بس اسی درخت کو کاٹنے جا رہا ہوں۔

شیاطان نے کہ اکہ آپ واپس چلے جائیں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔

یہ سن کر نیک انسان بھڑک اٹھا اور کہا نہیں! نہیں میں ایسا نہیں کر سکتا۔ میں اس درخت کو کاٹ کر ہی واپس جاؤں گا ورنہ میں خدا کو کیا منہ دکھاؤں گا کہ میرے سامنے لوگ شرک کرتے رہے اور میں نے انہیں روکا نہیں۔میں اس درخت کو ضرور کاٹوں کا تاکہ شرک کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے۔

شیطان نے بہت بحث کی دھمکیاں دیں لیکن وہ نہ ماننے والے تھے سو نہ مانے۔ دونوں میں لڑائی ہوئی اور کچھ دیر بعد انہوں نے شیطان کو ہرا دیا۔

اب شیطان نے دوسر ی چال چلی، اس نے کہا کہ اگر تم اس کام کو چھوڑ دو تو مین اس کے بدلے تمہیں ہر روز 4 تولے سونا دیا کروں گا۔ اگر یہ سودا منظور ہے تو بتاؤ?

شیطان کی یہ چال کامیاب ہوگئی ۔ کچھ دیر سوچ کر اس آدمی نے کہا یہ سونا تم روزانہ مجھ تک پہنچایا کرو گے ورنہ میں درخت کاٹ دوں گا۔

شیطان نے کہا ہاں حضرت آپ کو یہ سونا ہر روز آپ کے بستر کے نیچے سے صبح سویرے مل جایا کرےگا۔

کچھ دنوں تک یہ چار تولے سونا اس آدمی کو ملتا رہا لیکن ایک روز جب انہیں سونا نہیں ملا تو انہیں بہت غصہ آیا۔پھر کلہاڑی اٹھائی اور درخت کو کاٹنے کی غرض سے نکلے، راستے میں شیطان پھر ملا اور پوچھا?

حضرت کہاں جارہےہیں?

انہون نے کہاکہ اس درخت کو کاٹنے جا رہا ہوں کیونکہ تم نے چار تولہ سونا دینا بند کر دیا ہے۔شیطان نے درخت کاٹنے سے منع کیا لیکن وہ نہ مانے پھر دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی اور اب کے بار شیطان کو فتح حاصل ہوئی۔ وہ بہت حیران ہوئے شیطان سے پوچھا کہ پہلے تو مین نے اپ کو ہرا دیا تھا اب کے بارآپ نے مجھے کیسے ہارا دیا۔

شیطان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جناب پہلے جب آپ درخت کاٹنے جارہے تھے اس وقت آپ کا مقصد صرف اور صرف خدا کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا تھا۔اس وقت تمہاری نیت نیک اور صاف تھی۔ لیکن اب تمہاری نیت میں کھوٹ پیدا ہو چکا ہے اب کے تمہارا مقصد اس درخت کو کاٹ کر خدا کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں بلکہ اسے کاٹنے کی دھمکی دے کر چار تولہ سونا حاصل کرناہے۔اس لیے اب کے بار تم مجھ سے ہار گئے۔ اب چپ چاپ واپس لوٹ جاؤ ورنہ تمہاری گردن اڑا دوں گا۔

یہ سن کر اس آدمی کو نہایت شرمندگی کی حالت میں واپس لوٹنا پڑا۔

دوستو۔۔ دیکھا آپ نے بد نیتی کا انجام۔ نہ دین کا رہا نہ دنیا۔۔آپ کی نیت اگر صحیح ہوگی تو آپ ہر کام میں کامیاب ہو جاؤ گے اور کوئی آپ کو ہرا نہیں سکے گا۔ لیکن اگر آپ کی نیت خراب ہوگی تو آپ کے ساتھ بھی وہی ہو گا جو اس آدمی کے ساتھ ہوا ۔ دراصل نیت ہی عمل کی روح ہوتی ہے اور جس قدر نیت اللہ تعالی کے لیے خالص ہوگی اسی قدر اللہ کی مدد اور انعامات زیادہ حاصل کر سکیں گے۔

ہمیں چاہیے جو بھی کام کریں خالص اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کریں۔








اگر آپ ہمیں کوئی  سچا واقعہ لکھ کر بھیجنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے کالم کو پُر کیجیے۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier