اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 24 May 2008 06:43:00

منحوس کون ۔ ۔ ۔ ۔ ؟

منحوس کون ۔ ۔ ۔ ۔ ؟

ایک دفعہ کا زکر ہے کہ کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ یوں تو بادشاہ بہت رحم دل اور نیک فطرت تھا۔ لیکن پھر بھی نجانے کبھی کبھی اسے کیا ہوجاتا تھا لوگ کہتے شاید بادشاہ کو دورہ پڑتا ہے جو کبھی کبھی اتنا مغرور ہو جاتا ہے۔ بادشاہ شکار کا بہت  شوق تھا اور اس کی کوشش ہوتی تھی کہ جس دن وہ شکار کےلیے جائے اس دن کے آغاز میں کوئی بھی نا آشنا چہرہ اس کے سامنے نہ آئے وہ اس لیے کہ کہیں وہ نا آشنا چہرہ بادشاہ کے لیے  منحوس ثابت ہو اور بادشاہ کے ہاتھ کوئی شکار نہ آسکے۔

 

ایک دفعہ بادشاہ جنگل میں شکار پر جانے کےلیے تیار ہوا وہ شکار پر جانے لگا تو ایک بدصورت آدمی سامنے سے گزرا۔بادشاہ نےاسے بد شگونی سمجھا اور حکم دیا کہ اس آدمی کو سزا دی جائے چنانچہ اس فقیر کو قید کر لیا گیا۔ اقفاقاََ اس روز بادشاہ کا شکار بہت اچھا رہا۔ بادشاہ نے بہت سے  جانور شکار کیے اور خوشی خوشی محل واپس لوٹا۔ اچانک اسے خیال آیا کہ میں نےاس بدصورت فقیر کو خوامخواہ سزا دی اور مجحوس سمجھا حالانکہ صبح سب سے پہلے میں نے اس کا چہرہ دیکھا تھا جس وجہ سے میرا شکار اتنا اچھا رہا۔ بادشاہ نے سوچا کہ اسے بلا کر اس سے معافی مانگنی چاہیے۔ چنانچہ بادشاہ نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اس فقیر کو حاضر کیا جائے۔ جب فقیر حاضر ہوا تو بادشاہ نے اس سے معذرت کی اور اسے ایک تھیلی سونے کی اشرفیوں کی بطور انعام دینی چاہی۔ اس نے کہا ، اے بادشاہ! میں یہ سونے کی اشرفیاں نہیں لینا چاہتا لیکن آپ سے درخواست ہے کہ مجھے ایک بات کرنے کی اجازت دی جائے اور جان کی امان دی جائے"۔

 بادشاہ نے کہا۔ "کہہ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا بات کہنی ہے"؟

بد صورت فقیر نے کہا، "صبح سویرے تو نے جس شخص کو دیکھا وہ  میں تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور جس شخص کا چہرہ میں نے سب سے پہلے دیکھا وہ تو تھا! آج تیرا سارا دن عیش و عشرت میں گزرا اور میرا رنج وغم اور تکلیف میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ صبح تو نے مجھے منحوس کہہ کر قید خانے میں بھیجوا دیا تھا۔ اب تو ہی انصاف کر ہم دونوں میں سے منحوس کون ہے؟

بادشاہ نے فقیر سے معافی مانگی  اور اسے اشرفیوں کی تھیلی کے ہمراہ نہایت احترام سے رخصت کیا اور عہدہ کیا کہ آئندہ وہ کبھی خود پر غرور نہیں کرے گا۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier