اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

خوبصورتی کی وجہ سے عرب خاتون کی شوہر سے طلاق

انقرہ: خوبصورتی کی وجہ سے عرب خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔ خبر سامنے آنے پر انٹرنیٹ پر دنیا بھر کی لڑکیاں حیران پریشان رہ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کو خدشہ تھا کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے اس کے شوہر کا باہر کسی عورت سے سکینڈل ہو سکتا ہے۔ اماراتی میڈیا نے مصرسے تعلق رکھنے والی اس خاتون کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے خاوند کیساتھ تین سال سے قابل رحم زندگی گزار رہی ہے جو ایک ڈاکٹر اور نہایت خوبصورت ہے وہ اپنے خاوند پر بھروسہ نہیں کرتی اور ہر وقت حسد میں مبتلاء رہتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اس ڈر میں مبتلاء رہتی ہے کہ اس کے خاوند کا کسی بھی وقت کہیں بھی معاشقہ چل سکتا ہے کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہے اور خواتین ہر وقت اسے دیکھتی ہیں خاتون کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر کئی خواتین نے اتفاق کیا اور خاتون کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ ایک سعودی خاتون لیلانے کہا کہ دکھ کی زندگی گزارنے اور ہروقت دبائو میں رہنے سے بہتر ہے کہ دماغی سکون کیلئے شادی ہی ختم کر دیں۔

Comments

yasir.arshid@gmail.com's picture
Oh
Submitted by [email protected].. on Sat, 08/20/2016 - 15:01