اردو ٹائمز(نیوز) ڈیکسی چکن ویسٹ روڈ والوں کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ،علماءاور اساتذہ کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈیکسی چکن کے مالک محمد نعیم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ہم سب مسلمانوں کو دلی نفرتوں کو ختم کر کے ایک ہو جانا چائیے تاکہ خدا اور اس کے رسولکے حکم کی بجا آوری ہو جائے۔حافظ عبدالمتین نے اس موقع پر دعاکروائی اور پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔آخر میں پرتکلف طریقے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔