اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 19 Jun 2008 09:31:00

امےگرےشن اپےل کورٹ نے پاکستانی نوجوان اسد بشےر کی اپےل منظور کر لی

امےگرےشن اپےل کورٹ نے پاکستانی نوجوان اسد بشےر کی اپےل منظور کر لی
اردو ٹائمز(نیوز) اسد بشےر اےک پاکستانی طالب علم جو کہ پاکستان سے سٹوڈنٹ وےزے پر برطانےہ آےا تھا اس نے ستمبر2005ءمےں لائےڈز کالج لندن مےں بزنس اےڈمنسٹرےشن کی بےچلر ڈگری کے لےے داخلہ لے لےا اور ہوم آفس نے ان کو لائےڈزکالج مےں داخلہ کی بنےاد پر مئی 2006ءسے 31اکتوبر2007ءتک وےزا جاری کےا اس دوران ان کی شادی برٹش سٹےزن سے ہو گی اور انہوں نے ہوم آفس مےں درخواست دے کر اپنے سٹوڈنٹ وےزہ کو شادی کے دو سالہ وےزا مےں تبدےل کر الےا ابھی ےہ جو سال ختم نہےں ہوئے تھے کہ ہوم آفس نے اس کو جنوری 2008ءمےں لےٹر لکھا کہ کےوںکہ لائےڈز کالج اےک بوگس کالج تھا اور ہوم آفس کے عملے نے اس کالج پر چھاپہ مار کر بہت سی ڈگرےاں اور سرٹےفےکٹ پکڑے تھے ۔اور سےنکڑوں طلبہ کے وےزے منسوخ کے گئے ۔اس بنا پر اسد بشےر کے وےزہ کو جو کہ شادی کی بنےاد پر تھا ہوم آفس نے کےنسل کر دےا اور اسد بشےر کو فوری طورپر ملک چھوڑنے کا حکم دے دےا اور اس کو اس فےصلہ کے خلاف اپےل کا حق بھی نہ دےا گےا۔ اس پر انسانی حقوق قوانےن اور امےگرےشن سولےسٹر نسےم احمد آف اےنڈ کو سالےسٹرز سے رابطہ کےا ۔نسےم احمد سالےسٹر نے فوری طور پر ہوم آفس کو انسانی حقوق کی بنا پر درخواست دی کہ اسد بشےر کے وےزہ کو منسوخ کرنا اس کی فےملی حق کی خلاف ورزی ہے اور اسد بشےر نے جب لائےڈز کالج مےں داخلہ لےا تھا وہ کالج DFES کی لسٹ پر تھا اور اسد اےک جےنوئن سٹوڈنٹ تھا ہوم آفس کو کہا گےا کہ وہ ےا تو اپنے آرڈر وےزہ منسوخ کرنے کے واپس لے ےا اسد کو اپےل کا حق دے۔ہوم آفس نے اس درخواست پر اسد کو اپےل کا حق دےا اور نسےم اےنڈ کو سولےسٹرز نے ہوم آفس کے فےصلے کے خلاف امےگرےشن کورٹ مےں دائر کر دی کہ ہوم آفس کا اسد سمےت لائےڈز کالج کے فراروں طالب علموں کا وےزہ کےنسل کر دےنا نا انصافی ہے کےوں کہ کسی بھی سٹوڈنٹ کے اپنے حالات بغےر تمام سٹوڈنٹس کو اےک ہی وکےل دے کر کہ لائےڈز کالج بوگس تھا وےزے کےنسل کر دےنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔کورٹ کو بتاےا گےا کہ اسد اےک جےنون سٹوڈنٹ تھا اور اپنے سٹوڈنٹ وےزہ کے دوران ہی اس نے شادی کر کے دو سال کا شادی کا وےزہ لےا تھا ۔امےگرےشن جج نے ہوم آفس کے فےصلہ کو غلط قرار دےا اور اسد بشےر کی اپےل کو منظور کر لےا




  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier