اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 19 Jun 2008 09:30:00

برطانےہ ہمارا ملک ہے اور اب ہماری نسلوں نے ےہاں ہی رہنا ہے: کونسلر شعےب اختر

برطانےہ ہمارا ملک ہے اور اب ہماری نسلوں نے ےہاں ہی رہنا ہے: کونسلر شعےب اختر

اردو ٹائمز(نیوز) اولڈھم کی کمےونٹی نے کونسلر شعےب اختر کے مےئر بننے کی خوشی مےں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررےن نے اس بات پر زور دےا ہے کہ گلی ،محلہ، علاقہ، برادی اور گروہی ،لسانی، تعصبات سے بالا تر ہو کر اپنی کمےونٹی کے ان ہونےاروں کی سپورٹ کی جائے جو آگے بڑھنے کا جذبہ اور شعور رکھتے ہوں اور برادری ازم کے بت پاش پاش کر کے موجودہ دور کے چےلنجز کا مقابلہ کےا جائے اولڈھم کے مےئر کونسلر شعےب اختر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانےہ ہمارا ملک ہے اور اب ہماری نسلوں نے اس ملک مےں ہی گزارا کرنا ہے وہ وقت گزر چکا جب ہمارے آباﺅ اجداد محنت مزدوری کر کے واپس پاکستان جانے کی خواہش کرتے تھے نوجوان نسل کے مستقبل کے لےے برطانےہ کی ترقی و خوشحالی کے لےے کردار ادا کےا جائے اور نوجوان نسل پر زور دےا کہ وہ تعلےم پر توجہ دے کر ترقی ےافتہ اقوام مےں اپنا مقام پےدا کرےں انہوں نے کہا کہ مےئر کی چےرٹی مےں جہاں انہوں نے اولڈھم ہسپتال کے شگر دےپارٹمنٹ کو لےا ہے وہاں انہوں نے اےجوکےشن ٹرسٹ کو بھی اپناےا ہے تاکہ تعلےمی انقلاب لا کر قوم کی تقدےر بدلنے کا اہتمام کےا جائے انہوں نے اپنے گلے مےں پڑے ہار کو اپنی کمےونٹی کا اعزاز اور بزرگوں کی دعاﺅں سے تعبےر کےا پاکستان قونصلےٹ مانچسٹر کے وےلفےئر اتاشی قونصلر سےف الرحمان خان نے نئی جنرےشن کو باشعور اور آگے بڑھنے کا جذبہ رکھنی والی روشن مستقبل کی قوم قرار دےتے ہوئے کہا کہ اگر مناسب تربےت کی جائے تو ہماری نو نہال نسل قوم کی نےک نامی کا باعث بن سکتی ہے انہوں نے اولڈھم کے کمےونٹی ہال اور دےگر کمےونٹی کی ترقی کے لےے کونسلروں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دےا بنگلا دےش ہائی کمےشن ،مانچسٹر کے اسٹنٹ ہائی کمشنر اسد عالم سےام نے کہ کہ شعےب اختر کا مےئر بننا صرف پاکستان کے لےے نہےں بلکہ پورے ساوئتھ اےشےا کے لےے بڑا اعزاز ہے انہوں نے بھی علم کی روشنی بڑھانے کی ضرورت پر زور دےا مےزبان چوہدری محمد مقصود نے صدارتی خطاب مےں برادری ازم کی مخالفت کرتے ہوئے بلا تخصےص کمےونٹی کی خدمت جاری رکھنے اور نئے منتخب ہونے والے مےئر کے کام کی تعرےف کی اور کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لےے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کےا جائے کونسلر فدا حسےن نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمےر کو زر مبادلہ کے ذرےعے اور ہر آڑے وقت مےں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ برطانےہ کی خوشحالی اور ترقی مےں بھی کردار ادا کےا جائے۔اور اسے اپنا ملک سمجھا جائے نےشنل اےگزےکٹےو کونسل اور لےبر پارٹی کے سابق کونسلر محمد اعظم نے کہا کہ اولڈھم کی سےاست کو پاک کرنے اور مثبت سےاست کو عروج دےنے کے لےے پڑھے لکھے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ کونسلر جاوےد اقبال بھٹی ، کونسلر عبدالجبار، سابق مےئر اور سابق کونسلر گلاسگو محمد شعےب نے بھی نئے مےئر کو مبارک باد ، علم کے حصول کمےونٹی کی خدمت کا جذبہ کار فرما کرنے اور اےک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دےا اولڈھم کے صحافی محمد آصف مغل نے شعےب اختر کی کامےابی ، اپنوں غےروں کی مخالفت ، کمےونٹی کے مکاروں اور ابن الوقت لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے کونسلر فدا حسےن اور کونسلر جاوےد بھٹی کی کاوشوں کو بھی اجاگر کےا انہوں نے کہا کہ محنتی اور قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کےا جانا چاہےے طلعت محمود ،چوہدری محمد نواز، ملت اےسوسی اےشن کے چےرمےن محمد نذےر بھٹی ، رفےق پذےر ، محمد اقبال ، عبدالقےوم سابق کونسلر ، جاوےد شبےر چوہدری ،پروفےسر چوہدری محمد نذےر ،پروفےسر راشد محمود ، شمس الرحمان، چوہدری رشےد ہاشم ، محمد سردار، محمد سلےمان اےڈووکےٹ چوہدری محمد ےاسےن ، خالد مسعود ، شےر خان اور ابرار خان نے بھی اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان مےئر کونسلر شعےب اختر کی صلاحےتوں کا اظہار کےا اور کمےونٹی پر زور دےا کہ وہ معاشرے کی ترقی اور اصلاح کے لےے آپس مےں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی فضا قائم کرےں گروہی لسانی انتشار کو ہوا دےنے کے بجائے دےگر اقوام کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوں پروگرام کے مےزبان چوہدری محمد ےاسےن ،چوہدری محمد مقصود، شعےب اختر کھائی مےرہ ، محمد الےاس ، محمد ےاسےن اور راجہ رحمت علی اور ان کے دےگر ساتھی تھے جبکہ اولڈھم کے علاوہ والسال ، اور دےگر دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرےک ہو کر نئے مےئر کو زبر دست الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےا ۔





© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier