اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 06:25:00

دکھی دلوں کا سہارابننے والے ہی عظیم لوگ ہیں: منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن

دکھی دلوں کا سہارابننے والے ہی عظیم لوگ ہیں: منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن

 

اردو ٹائمز(نیوز) ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمارے لئے لازم ہے کہ ہم اپنی ہی ذات کے بارے میں سوچنے کی بجائے ان غریب لوگوں کو بھی ضرور یاد رکھیں جو زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہیں....تیسری دنیا کے لاکھوں لوگ پینے کے صاف پانی اور خوراک و پوشا ک جیسی بنیادی نعمتوں کو ترس رہے ہوں اور ہم آرام کی نیند سے لطف اندوز ہو رہے ہوں تو یہ کسی طور بھی مناسب نہیں....ان خیالات کا اظہار شرکاءنے گذشتہ روز نیلسن میں منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے ماہانہ اجلاس میں کیا،۔جنرل مینیجر علامہ شمس الرحمان آسی نے کہا کہ اسلامی اخوت و بھائی چارے کا تو تقاضا یہ ہے کہ مشرق میں اگر کسی مسلمان کے پاو¿ں میں کانٹا بھی چبھے تو مغرب میں رہنے والا مسلمان اس کی تکلیف کو محسوس کرے اور بے چین و بے قرار ہو جائے....لیکن ہمارے اندر نفس پرستی کی ہوس بڑھتی جا رہی ہے اس لئے ہمیں اپنی ذات کے علاوہ کسی دوسرے کی تکلیف کا احساس تک نہیں ہوتا اور جب تک ہم دوسروں کے درد کا احساس اپنے اندر پیدا نہیں کر لیتے تب تک اس درد کا مداوا کرنے کا جذبہ بھی بیدار نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن اسی فکر اور سوچ کو پروان چڑھا رہی ہے کہ اصل جینا وہی ہے جو دوسروں کی بھلائی کےلئے اور حقوق العباد کی انجام دہی میں بسر ہو....مینیجنگ ڈائریکٹر صغیر اختر نے کہا کہ ہم جتنا پیسا اپنی بے جا آسائش و آرام کے لئے خرچ کرتے ہیں اگر ہم اس میں سے صرف ایک فیصد بھی غریبوں اور نادار لوگوں کےلئے وقف کر دیں تو ہمیں نہ صرف ایک روحانی خوشی حاصل ہو تی ہے بلکہ اس کا اجرِ عظیم بھی ہمیں بارگاہِ ایزدی سے میسر آتا ہے....انہوںنے کہا کہ MWFیہ پیغام ہر مسلمان تک پہنچانے کےلئے کوشاں ہے کہ ہمارے مال میں اسلام نے مجبور اور بے کس لوگوں کا جو حصہ رکھا ہے وہ ہم نے اُن کو ضرور لوٹانا ہے۔....حاجی محمد اسماعیل نے کہا کہ برما میں آنے والے طوفان نے وہاں کے مکینوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات سے بھی محروم کر دیا ہے اور تمام مسلمان جذبہ¿ خدمت سے سرشار ہو کر ان کی مدد کر رہے ہیں، منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن بھی اہل اسلام سے اپیل کر رہی ہے کہ جہاں پر بھی قدرتی آفت سے لوگ پریشان حال ہوں ان کی ہر ممکنہ حد تک مدد کی جائے۔ تمام شرکاءنے ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم آئندہ بھی منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے زیرِ اہتمام دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے۔اجلاس میں حاجی غضنفر علی، شاہد کلیم، تصور علی،ندیم اختر ، برادرمحمد علی اور MWFکے دیگر رضاکاران نے شرکت کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ گذشتہ کی طرح آئندہ بھی منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن کی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا۔





© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier