اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 06:22:00

ملک کے مسائل کے حل کے لےے سےاسی جماعتوں کو مل کا کام کرنا ہوگا:مےاں افضل خالد

ملک کے مسائل کے حل کے لےے سےاسی جماعتوں کو مل کا کام کرنا ہوگا:مےاں افضل خالد

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان پےپلز پارٹی فےڈرل کونسل کے چیئر مےن مےاں افضل خالد نے کہا ہے کہ پاکستان مےں ججوں کی بحالی گھمبےر مسئلہ بنتا جا رہا ہے سابق حکومتوں کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری نے پاکستانی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اےسے مےں پاکستان کی ترقی خوشحالی کا خواب دےکھنے والی تمام قومی جماعتوں کو مل جل کر قائد اعظم کے پاکستان کی خوابوں کی تعبےر دےنا ہو گی وہ گزشتہ روز فےڈرل کونسل کے رکن چوہدری محمد ظہور کی جانب سے دئےے گئے عشائےہ مےں اظہار خےال کر رہے تھے اس موقع پر فےڈرل کونسل کے ارکان محبوب چوہدری ،انور ملک اور چوہدری منور حسےن بھی موجود تھے۔مےاں افضل خالد نے کہا کہ محدود وسائل کے ملک پاکستان مےں لامحدود ومسائل ہےں جنہےں حل کرنے کے لےے ساری جماعتوں کو ملک کے وسےع تر مفادات کو عزےز رکھتے ہوئے اتحاد ےکجہتی سے کام کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر عدلےہ کی بحالی قانون کی عملداری بہت ضروری ہے۔لےکن محض اےک اےشو پر ملک مےں افراتفری اور انار کی کی کےفےت سے بچنے کی اشد ضرورت ہے۔اور تمام مسائل کے حل کے لےے مشترکہ حکمت عملی اور لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دےتے ہوئے کہا کہ طوےل عرصہ سے آمرانہ تسلط نے ملک کے اداروں کو تہہ و بالا کر دےا ہے۔جنہےں خوش اسلوبی اور حکمت عملی سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دےا۔چوہدری محمد ظہور نے بھی ملکی و قومی ےکجہتی کی ضرورت پر زور دےا اور کہا کہ پاکستان اپنوں اور غےروں کی سازشوں کا گڑھ بن چکا ہے اور پاکستان کو غےر مستحکم کرنے کے لےے تمام حربے استعمال کےے جا رہے ہےں پاکستان پےپلز پارٹی ہمےشہ سازشوں کی لپےٹ مےں رہی اور آج بھی پےپلز پارٹی حکومت کے خلاف سازشےں ہو رہی ہےں جن کے سد باب اور عوامل پر گہری نظری رکھنے کی ضرورت پر زور دےا۔


 





© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier