اردو ٹائمز(نیوز) لبرل ڈےموکرےٹ پارٹی وٹفورڈ کے وائس چےئرمےن حاجی محمد منےر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کےا ہے کہ فون کارڈ پر عائد بلا جواز ٹےکس واپس لےا جائے۔ےہ برطانےہ مےں مقےم پاکستانےوں کے خلاف منظم سازش ہے اس کی تحقےقات ہونی چاہےے۔انہوں نے کہا کہ برطانےہ مےں مقےم پاکستانی سراپا احتجاج ہےں۔برطانےہ مےں مقےم پاکستانی وطن عزےز کو اربوں پونڈز مبادلہ بھےجتے ہےں ہر مشکل وقت پاکستان کی مدد کرتے ہےں۔حکومت پاکستان بھی اسی جذبے کا اظہار کرے اور بےرون ملک عوام کو فون کی سہولےات مہےا کرے۔انہوں نے کہا فون کارڈ پر ٹےکس عائد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔مارکےٹ مےں فون کا رڈ گزشتہ نو سال سے کام کر رہے ہےں عوام فون کارڈ خرےدتے وقت ٹےکس ادا کرتے ہےں۔پھر اضافی ٹےکس کی ضرورت کےوں پےش آئی؟ےہ عوام کے ساتھ زےادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔لب ڈےم کے رہنما حاجی محمد منےر نے لندن مےں پاکستان کی ہائی کمشنر ملےحہ لودھی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلہ مےں اپنا رول ادا کرےں۔