اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 02:25:00

مقبوضہ کشمےر مےں رےاستی تشدد اور مذاکرات اےک ساتھ نہےں چل سکتے :صفی

مقبوضہ کشمےر مےں رےاستی تشدد اور مذاکرات اےک ساتھ نہےں چل سکتے :صفی

اردو ٹائمز(نیوز) کنوئےر تحرےک حرےت جموں و کشمےر غلام محمد صفی نے تحرےک کشمےر وٹفورڈ برانچ کے زےر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمےر مےں جب تک مجاہدےن کی قوت نہ ہو گی مسئلہ کشمےر کے حل کے لےے کی جانے والی سفارتکاری بےکار ہے۔انہوں نے کہا ےہ ہمارے پےارے نبی ﷺ کا فرمان ہے۔جب تک تمہاری پوزےشن مضبوط نہ ہو اپنے مخالف سے بات چےت نہ کی جائے اس طرح تمہاری پوزےشن مزےد خراب ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہم مسئلہ کشمےر پر بامقصد بات چےت چاہتے ہےں ۔اور مذاکرات کی بنےاد حق خود ارادےت ہو جسے عالمی برادری نے اقوام متحدہ مےں بےٹھ کر تسلےم کےا ہے۔مذاکرات ٹائم فرےم کے اندر ہونے چاہئےں انہوں نے کہا پورا جموں و کشمےر متنازع ہے انہوں نے کہا کشمےری عوام جو فےصلہ کرےں ہمےں قبول ہے تاہم ہم رےاست کی وحدت اور قومی غےرت کے خلاف کوئی سمجھوتہ قبول نہےں کرےں گے۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے اجتماع مےں متحدہ جہاد کونسل نے جو متفقہ اعلامےہ جاری کےا ہے اس مےں واضح ہے جب تک بھارت کے حکمران ہمارانظرےہ حق خود ارادےت تسلےم نہےں کرتے مجاہدےن کی بھارت کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے چار نکاتی فارمولے نے حرےت کانفرنس کو تقسےم کےا ہے۔سرےنگر مےں کسی کو معلوم نہ تھا۔کہ عمر فاروق کو اےجنسےوں نے حرےت کانفرنس کا چےئرمےن بنا دےا حالانکہ حرےت کے اصل چےئرمےن سےد گےلانی تھے۔انہوں نے کہا الحاق پاکستان اور خود مختار کشمےر کے نعرے قبل از وقت ہےں۔ہم سب جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم عالمی سطح پر کشمےری عوام کا حق خود ارادےت تسلےم کرائےں۔تحرےک کشمےر برطانےہ کے سےنئر نائب صدر چوہدری محمد شرےف نے کہا جب تک مسئلہ کشمےر حل نہ ہو بھارت کو سلامتی کونسل کارکن بننے پر سخت مزاحمت کی جائے گی۔اور بھارت کے خلاف برطانےہ بھر مےں دستخطی مہم جاری ہے۔تحرےک کے لےے متحدومتفق ہو کر کام کرےں۔ورلڈ کشمےر موومنٹ کے سےنئر نائب صدر نذےر قرےشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمےر مےں جو تحرےک شروع ہوئی ہے۔ہم سب اس مےں رول ادا کرےں۔مسلم کانفرنس کے سےاسی و سفارتی ترجمان شےراز اےڈووکےٹ نے انسانی حقوق کی تنظےموں سے اپےل کی وہ مقبوضہ کشمےر مےں بھارت کے رےاستی تشدد اور ہلاکتوں کا نوٹس لےں۔جے کے اےل اےف کے شعبہ پرےس کے رہنما لائق علی خان نے کہا کہ امرےکہ و برطانےہ مسئلہ کشمےر کے حل مےں اپنا کردا ادا کرےں۔مقصود حسےن شاہ نے کہا کہ بھارت جےسی غاصب و مکار قوت سلامتی کونسل کی رکن بن گئی تو پھر کشمےری قوم پر غلامی کی انمٹ مہر لگ جائے گی۔




  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications