اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 02:23:00

پےپلز اوورسےز کا کنونشن بہت جلد لندن مےں ہوگا:آصف علی زرداری

پےپلز اوورسےز کا کنونشن بہت جلد لندن مےں ہوگا:آصف علی زرداری
اردو ٹائمز(نیوز) لندن سے دوبئی روانگی سے قبل پی پی پی کے کو چےرپرسن آصف علی زرداری نے محترمہ بے نظےر بھٹو شہےد کے سابق ڈپٹی ترجمان سعادت حسےن شاہ اور پی پی پی برطانےہ جنےد مسعود سے ائےر رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہےں افسوس ہے کہ وہ بے پناہ مصروفےت کی وجہ سے پارٹی کے جےالوں اور ان کارکنوں سے ملاقات نہ کر سکے جو ان سے لندن مےں ملاقات کے خواہاں تھے اور وہ بہت جلد موسم گرما کی تعطےلات کے دوران لندن آئےں گے اور خصوصی طورپر پی پی پی کے تمام کارکنوں سے کھلی کچہری کرنے اور ملاقات کرےں گے ۔اور اس سلسلہ مےں پارٹی کارکنوں کے اےک کنونشن کا انعقاد ہو گا تاکہ وہ تمام کارکنوں کے خےالات اور مشوروں کو سن سکےں اور اس بھر پور اجلاس مےں ےو کے اور ےورپ کے کارکنوں کے وفود سے ملاقاتےں بھی ہوں گی۔اور تبادلہ خےال ہو گا۔لندن اےئرپورٹ ٹرےمنل چار پر سعادت حسےن شاہ ،جنےد مسعود، رےاض کو ہمرروی اور سکےورٹی کے چند افراد نے ان کو الوداع کےا کےونکہ آصف علی زرداری کی روانگی کو سےکورٹی وجوھات کی بنا پر بہت سختی سے انتہائی خفےہ رکھا گےا تھا۔اور ان کی بے پناہ مصروفےات کی وجہ سے کوئی بھی پارٹی لےڈر اور پارٹی کارکن ان سے ملاقات نہ کر سکا۔




  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications