اردو ٹائمز(نیوز) آزادکشمےر حکومت کے وزےر صنعت و حرفت و منگلا ڈےم امور اور الحسن فاﺅنڈےشن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد ےوسف نے کہا ہے کہ دھان گلی پل کا سنگ بنےاد 2004ءمےں رکھا گےا تھا جس کو واپڈا نے 2007ءتک مکمل کرنا تھا اور ےہ سو فےصدی واپڈا ہی کی ذمہ داری تھی کہ معاہدے کے مطابق پل کی تعمےر کا کام مقررہ وقت پر مکمل کرے لےکن چار سال گزر جانے کے باوجود اس پل کی تعمےر کا کام صرف سات فےصد تک ہوا ہے۔اب واپڈا والے کہتے ہےں کہ پل کی تعمےر مےں مزےد چار سال لگ سکتے ہےں۔چوہدری محمد ےوسف نے ان خےالات کا اظہار ٹوٹنگ لندن کے اےک مقامی رےسٹورنٹ مےں چوہدری علی شان کے استقبالےے سے مہمان خصوصی کی حےثےت سے خطاب کرتے ہوئے کےا ہے جس کے نظامت کے فرائض شےراز خان نے سر انجام دئےے انہوں نے کہا کہ متاثرےن منگلا ڈےم کی آبادکاری کے لےے واپڈا جو پانچ سٹی سنٹر سےاخ ،چکسواری ، ڈڈےال، اسلام گڑھ اور مےرپور مےں بنا رہا ہے۔ان سٹی سنٹروں مےں کام کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے۔پلاٹ بندی تو ہو چکی ہے لےکن مکان تعمےر نہےں کےے جا سکے اور نہ ہی پانی، بجلی، سکول اور دوسری سہولتوں کے لےے بھی ان جگہوں پر کوئی پےش رفت ہو سکی ہے۔ چوہدری محمد ےوسف نے کہا کہ وزےر امور کشمےر قمرالزمان کائرہ اور واپڈا کے نئے چےئرمےن شکےل درانی سے توقع ہے کہ وہ منگلا ڈےم کے متاثرےن کی عظےم و لازوال قربانےوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منگلا ڈےم اپ رےزنگ طے شدہ پےکج کے مطابق معاہدے کی تمام شقوں پر عملدر آمد کروائےن گئے۔آج الحسن فاﺅنڈےشن اور افتخار مےمورےل ٹرسٹ کے تحت تقرےباً چھ سو طلباءو طالبات مفت تعلےم حاصل کر رہے ہےں۔جن مےں سو بچے اور بچےاں متاثرےن زلزلہ بھی شامل ہےں۔جبکہ سائنس کالج مےں اےک سو پچاس طلباءو طالبات معےاری تعلےم حاصل کر رہے ہےں اور شہادت العربےہ کی تعلےم جو ماسٹر ڈگری کے برابر ہے وہ بھی منظم انداز سے دی جا رہی ہے۔چوہدری محمد ےوسف ان تمام مخےر حضرات کا شکرےہ ادا کےا ہے جو الحسن فاﺅنڈےشن اور افتخار مےمورےل کے ساتھ تعاون کر رہے ہےں۔ چوہدری محمد زےات نے اپنے خطاب مےں چوہدری محمد ےوسف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے اور اپنے دےگر ساتھےوں کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا ےقےن دلاےا ہے۔چوہدری صنوبر حسےن نے کہا کہ علم حاصل کرنا مسلمان کی معراج ہے۔ علم ہی وہ طاقت ہے جو اچھے اور برے مےں تمےز سکھائی ہے چوہدری محمد ےوسف نے اپنے والد مرحوم کی نصےحت پر عملدر آمد کرتے ہوئے تعلےم کو اپنی زندگی کا اولےن مشن بناےا ہے۔انہوں نے اپنے حصے کی زمےن ،جائےداد ےں اور تمام اثاثے الحسن فاﺅنڈےشن اور افتخار مےمورےل ٹرسٹ کے نام کر دئےے ہےں اور اپنی ملکےت مےں کوئی چےز نہےں رکھی ہے۔چوہدری علی شان نے تمام مہمانوں کا شکرےہ ادا کےا اور چوہدری محمد ےوسف کو ےقےن دلاےا کہ وہ الحسن فاﺅنڈےشن کے ساتھ تعاون جاری رکھےں گے۔ملک اللہ دتہ نے چوہدری محمد ےوسف کو ٹھاڑ سے مائی لوہاری کے دربار تک سڑی پختہ کرنے کا مطالبہ کےا اور انھےں بتاےا کہ محمود رےاض اےم اےل اے کی وساطت سے انہوں نے اےک درخواست خود وزےر اعظم سردار عتےق احمد خان کو اس سڑک کے پختہ کرنے کے لےے دی تھی لےکن تاحال وزےر اعظم نے اس سڑک کو تعمےر کرنے کے لےے کوئی حکم جاری نہےں کےا۔اس موقع پر حاجی فضل کرےم، چوہدری محمد ارشد، چوہدری جاوےد اور دےگر وہ حضرات موجود تھے جو الحسن فاﺅنڈےشن کے ساتھ تسلسل سے مالی تعاون کر رہے ہےں۔تلاوت مولانا غفار نے کی اس موقع پر چوہدری ےوسف کے بھائی صادق چوہدری مرحوم کے لےے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔