/ کمیونیٹی خبریں/ برطانیہ کمیونیٹی

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Thu, 08 May 2008 00:18:00

عوام ضمنی انتخابات کے التوا کیخلاف بھرپور احتجاج کریں : امان اللہ خان

عوام ضمنی انتخابات کے التوا کیخلاف بھرپور احتجاج کریں : امان اللہ خان


 

 

 


اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امان اللہ خان نے ایک بیان میں پاکستان کے عوام اور جمہوریت پسند ترقی پسند سیاسی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست میں امریکی سامراج کے سفارت کاروں کی شرمناک برہنہ مداخلت اور ڈکٹیشن کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر بند کروانے کیلئے ہر جمعہ کو پر امن انداز میں ملک گیر احتجاج کریں اور 18 فروری 2008 ءکے عوامی مینڈیٹ کو سبوتاژ نہ ہونے دیں اور عوامی اتحاد سے پاکستان کے سیاسی لیڈروں کو امریکی سامراج کی سازشوں سے بچائیں اور فوراً ضمنی انتخابات کے التوا کے خلاف بھرپور احتجاج ملک بھر میں کریں۔ امان اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آٹا، بجلی اور مہنگائی کی آماجگاہ اور مرکز اور محور امریکی سامراج ہے جو کہ جنرل ریٹائرڈ مشرف اور مشرف مافیا اور سی آئی اے کے ذریعے پاکستان کو استحکام اور جوہری قوت اور نو زائیدہ جمہوریت اور خود مختاری و آزادی سے محروم کرنے کیلئے سر توڑ یلغار اور مداخلت کر رہا ہے ۔امان اللہ خان نے کہا کہ فوری طور پر پاکستان آئین کے آرٹیکل نمبر تین جو کہ معاشی عدل اور روزگار کی ضمانت دیتا ہے کی تکمیل کیلئے بجٹ اجلاس اور اس سے پہلے فعال پالیسی اور مرکز اور صوبائی و ہر اضلاعی سطح پر میڈیا اور فعال عملی طور پر نافذ کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور گندم آٹا کی سمگلنگ کو روکا جائے اور آئین کے آرٹیکل نمبر چھ کے حق میں سرکاری اور نجی میڈیا بھرپور مہم چلائیں اور عدلیہ کی آزادی کے عمل کو مزید تا خیر سے بچائیں کیونکہ امریکی سامراج عدلیہ کی آزادی کا سب سے بڑا دشمن ہے اور پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے۔


 




   کھیل 
راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل...

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل گئی

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ...

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ حصہ لوں گا: اعصام الحق

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی...

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی...

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی اصلیت ظاہر کردی‘ رکی پونٹنگ


  تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications