گلاسگو: دو معصوم بچے والد کی کار سے مردہ حالت میں برآمد
گلاسگو: دو معصوم بچے والد کی کار سے مردہ حالت میں برآمد
اردو ٹائمز(نیوز) سکاٹ لینڈ میں گلاسگو کے نزدیلی قصبے لینکس ٹاﺅن میں دو معصوم بچے اپنے والد کی کارمیں مردہ پائے گئے، ان کی موت گاڑی کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ بھر جانے سے ہوئی، ایک پائپ ایگزاسٹ کار کے اندر تک پایا گیا، دن کے ساڑھے پانچ بجے چند راہ گیروں نے کار میں مردہ افراد کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا، چند ہی منٹوں میں پولیس اور ایمبولینس گاڑیاں موقع واردات پر پہنچ گئیں، دو اور چھ سال عمر کے دونوں بچے پچھلی سیٹ پر مردہ پڑے تھے جبکہ ان کا والد سمارٹ کپڑوں میں ملبوس ڈرائیونگ سیٹ پر بے ہوش پڑا تھا اور ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے کہ گہری نیند سو رہا ہے اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا ایمرجنسی میں علاج جاری ہے اور پولیس کمرے کی حفاظت پر مامور ہے، علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ بچے کے والد اور والدہ کے درمیان نا چاقی کے باعث علیحدگی ہو چکی تھی اور والد کو صرف ویک اینڈ پر بچوں سے ملاقات کی اجازت تھی، اگرچہ پولیس کا صرف اتنا کہنا ہے کہ وہ چند واضح خطوط پر کام کر رہی ہے لیکن سبھی کا یہ خیال ہے کہ یہ گھریلو تنازع کی بنا پر خود کشی کا کیس ہے۔