اردو ٹائمز(نیوز) ےکم مئی کے مقامی کونسل کے انتخابی نتائج مےں جس طرح پورے برطانےہ مےں حکمران جماعت لےبر پارٹی کو شکست سے دو چار ہونا پڑا اسی طرح ےہاں وٹفورڈ بارو کونسل کی 36کل نشستوں مےں سے 12نشستوں پر انتخابات ہوئے جس مےں سے لےبر پارٹی کو صرف اےک نشست حاصل ہو سکی و ہ محرج وارڈ جہاں اےشےائےوں کی اکثرےت ہے۔ ےہاں سے برٹش بورن کشمےری نوجوان تنوےر تاج پہلی بار لےبر پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوئے ہےں اس طرح بارو مےں لےبر کونسلروں کی کل تعداد دو ہو گئی ہے۔تنوےر تاج نے لبرل ڈےموکرےٹ پارٹی کے سےد ابرار شاہ کو 120ووٹوں سے شکست دی ہے۔جبکہ دےگر بارہ مےں سے لبرل ڈےموکرےٹ نے 9سےٹوں پر کامےابی حاصل کی ہے۔پاکستانی نژاد فوزےہ قرےشی لےگٹس وارڈ سے پہلی بار لبرل ڈےموکرےٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوئی ہےں انہوں نے 636ووٹ لےے اس وارڈ سے لےبر کو 280ووٹ ملے فوزےہ قرےشی پاکستان تحرےک خاکسار پارٹی کے بانی رکن اور مرکزی رہنما شےخ عزےر الدےن کی پوتی ہےں لبرل ڈےموکرےٹ پارٹی کی اب کل کونسلروں کی تعداد 28ہو گئی ہے۔ جبکہ ٹوری پارٹی اور گرےن پارٹی کے تےن تےن اور لےبر کے دو کونسلر ہےں کونسلر بی مارٹن ، کونسلر خالد چوہان، کونسلر شمےم خان اور کونسلر فوزےہ قرےشی لبرل ڈےموکرےٹ پارٹی کے کونسلر ہےں۔جبکہ کونسلر جگتار سنگھ اور کونسلر تنوےر تاج لےبر پارٹی کی نمائندگی کرےں گئے۔ ٹوری پارٹی کی جانب سے کوئی اےشےائی ےا پاکستانی نژاد کونسلر نہےں ہے۔ ےہاں کلئےر وارڈ لےبر پارٹی کی ممبر آف پارلےمنٹ ہےں جو پچھلے دس سالوں سے بدستور وٹفورڈ کی نمائندگی کر رہی ہےں پچھلے الےکشن مےں وہ معمولی اکثرےت سے لبرل ڈےموکرےٹ پارٹی کی امےدوار سال برنٹس سے جےت گئی تھےں۔آئےندہ الےکشن مےں ملکی حالات اور لےبر پارٹی کی حالےہ الےکشن مےں شکست دےکھ کر ےہ اندازہ لگانا آسان ہے۔ کہ کلئےر وارڈ کو ےہاں سے پارلےمانی الےکشن آئےندہ جےتنے کے لےے سخت محنت کی ضرورت ہو گی۔