اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 06:20:00

امریکہ میں خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں مزید کمی

امریکہ میں خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 49ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے

 


 نیویارک(این این آئی) امریکہ میں خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 49ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت جولائی سے اب تک تقریبا 95 ڈالر فی بیرل تک کمی آچکی ہے، اوپیک ممالک کے برانڈز پر مشتمل اوپیک باسکٹ پرائس 46 ڈالر کی سطح برقرار نہیں رکھ سکا اوریہ 45 ڈالر 89 سینٹ پر بند ہوا، ٹریڈنگ کے دوران لندن برینٹ خام تیل کے سودے 77 سینٹ کمی کے بعد 47 ڈالر 90 سینٹ کی سطح پر آگئے ۔ماہرین کے مطابق معاشی سست روی میں مزید شدت کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier