ایٹمی ہتھیاروں کا استعما ل بڑھ سکتا ہے ،امریکی انٹیلی جنس
امریکی انٹیلی جنس نے مستقبل میں خو راک اور پانی کے مسئلہ پر ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا
واشنگٹن (این این آئی) امریکی انٹیلی جنس نے
مستقبل میں خو راک اور پانی کے مسئلہ پر ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ امریکی
انٹیلی جنس نے اپنی حا لیہ رپو رٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2025 تک جو ہر ی ہتھیا
رو ں کے استعمال میں اضا فہ ہو سکتا ہے ۔ عالمی رحجا نا ت پر جا ری رپو رٹ میں پیش
گوئی کی گئی ہے کہ غیر مستحکم دنیا ، جنگ کے خطر ے سے دو چا ر ہے ۔ امریکی انٹیلی
جنس کا کہنا تھا کہ مستقبل قر یب میں تنا زعے کی بنیا دی وجوہات میں پا نی اور
خوراک کی قلت شامل ہے ۔ رپو رٹ کے مطا بق روگ اسٹیٹس اور دہشت گر د گر وپو ں کی ایٹمی
ہتھیا روں تک رسائی بھی تنا زعا ت میں اضا فے کا باعث بن سکتی ہے ۔ کمزور ریا ستو
ں کی رسائی کی صور ت میں بھی ایٹمی ٹیکنا لو جی کا تحفظ بھی ایک بڑا مسئلہ ہوگا۔ایک
سو اکیس صفحات پرمشتمل رپورٹ کے مطابق پیدا ئش واموات اورغر بت وامارت کی
شرح میں بڑھتا ہوا خلا اور غیر یکساں موسمیا تی تبدیلیا ں بھی تناؤمیں اضافے
کا باعث بن سکتی ہیں ۔ رپورٹ کے مطا بق دوہرار پچیس تک تیل پر انحصار کم کرنے
کی ٹیکنالو جی پر کام مکمل ہو چکا ہو گا ۔ انٹیلی جنس رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ
مستقبل قریب میں چین اور بھا رت بھی سپر پا ورز بن کر ابھر یں گے ۔ رپورٹ میں
آئندہ پندرہ سے بیس سال میں مشر قی وسطیٰ میں جو ہر ی ہتھیا رحا صل کر نے کی دوڑ
شر وع ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ رپو رٹ میں دہشت گردی کی لہر میں اضا فہ کا
خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم مستقبل میں القاعدہ کا زور ٹو ٹ جا ئے گا۔انٹیلی جنس
رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ پا کستان کامستقبل ، خطے بالخصوص افغانستان کی صو رتحال
میں کلید کر دار ادا کر سکتا ہے ۔