اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 05:59:00

قومی سلامتی پرخطاب ، امریکی اٹارنی جنرل بے ہوش ہوگئے

امریکا کے اٹارنی جنرل مائیکل مکاسے قومی سلامتی کے بارے میں خطاب کے دوران بے ہوش ہوکر گرپڑے

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کے اٹارنی جنرل مائیکل مکاسے قومی سلامتی کے بارے میں خطاب کے دوران بے ہوش ہوکر گرپڑے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق واشنگٹن کے مقامی ہوٹل میں اٹارنی جنرل امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام تقریب میں قومی سلامتی سے متعلق اہم خطاب کررہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ غش کھاکر گرپڑے۔ اٹارنی جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مکاسے کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ ان کی صحت کے بارے میں مزید نہیں بتایا گیا۔






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier