القاعدہ پاکستانیوں کی حمایت چاہتی ہے ، امریکی ماہر بریچ
انسداد دہشت گردی کے امریکی ماہرجیرٹ بریچ مین نے کہاہے کہ پرویزمشرف کے بعد القاعدہ پاکستانی عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے
واشنگٹن(این این آئی)انسداد دہشت گردی کے امریکی
ماہرجیرٹ بریچ مین نے کہاہے کہ پرویزمشرف کے بعد القاعدہ پاکستانی عوام کی حمایت
حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے کیوں کہ جمہوری حکومت کے خلاف حملے جاری رکھنے کاکوئی
اخلاقی جوازنہیں رہا۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سی آئی اے کے سابق تجزیہ
کارجیرٹ بریچ مین کاکہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بعد القاعدہ عوامی حمایت حاصل کرنے
کی نئی کوشش کررہی ہے،کیوں کہ آصف علی زرداری پاکستان کے آئینی اور قانونی صدر
اورامریکی پالیسوں پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں، اور القاعدہ کے پاس جمہوری
حکومت کے خلاف دہشت گرد کارروایاں جاری رکھنا کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا۔