اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 04:31:00

دبئی میں ایرانی بینکوں کی کڑی نگرانی کرنا ہو گی‘ امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے معاشی مرکز دبئی میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود ایرانی بینک کام کر رہے ہیں اور مقامی حکام کو ایرانی بینکوں پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔

ابوظہبی(این این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے معاشی مرکز دبئی میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود ایرانی بینک کام کر رہے ہیں اور مقامی حکام کو ایرانی بینکوں پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔ امریکی نائب وزیر برائے دہشت گردی اور معاشی انٹیلی جنس سٹیورٹ لیوی نے کہا ہے کہ متحدہ امارات اور ایران کے درمیان گہرے کمرشل و معاشی تعلقات ہیں تاہم عرب امارات کو ایرانی بینکوں کی سخت نگرانی کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بینکوں کے سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ان کی نگرانی کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کا تسلسل بارک اوبامہ کے صدارتی دور میں بھی جاری رہے گی۔ لیوی نے روس اور قطر کی جانب گیس سیکٹر میں ایران کے ساتھ تعاون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے کا یہ بہترین وقت نہیں ہے۔






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier