اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بارک اوباما نے انتخاب مہم کی مصروفیات کے باوجود شادی کی 16ویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ کو پھولوں کا تحفہ دیا اور رات کو ایک ہوٹل میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔ بارک اوباما نے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد واپسی پر سفید رنگ کا ایک درجن پھولوں پر مشتمل گلدستہ خریدا اور گل فروشوں سے 20 منٹ تک گپ شپ لگائی اور شہریوں سے ملے۔ بارک اوباما نے سڑک کے کنارے نعرے لگاتے بچوں کو دیکھتے ہی ایک بار پھر گاڑی روک کر باہر نکل آئے اور بچوں کے ساتھ ہاتھ ملائے۔