اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 10 Oct 2008 07:14:00

مہتانی ریسٹورنٹ کی جانب سے ایڈیسن آڈلٹ ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

مہتانی ریسٹورنٹ کی جانب سے ایڈیسن آڈلٹ ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح
اردو ٹائمز(نیوز) مہتانی ریسٹورنٹ گروپ کے ستیش مہتانی اور ڈاکٹر دینیش آرپیٹس نے ایڈیسن آڈلٹ ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب ما آغاز بڑی کاک ٹیل اور ڈنر پارٹی سے ہوا۔ اس تقریب میں علاقے کی ممتاز سیاسی شخصیات، میئر ایڈیسن ٹاﺅن شپ جون چوئی، اسمبلی مین اپندرا جیوو کولا، میئر آف مورس ٹاﺅن ڈونلڈ کرسٹیلو نے بھی شرکت کی۔ میئر کرسٹیلو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ایسے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا خیرمقدم کرینگے۔ ہم بھی اسی طرح کی سہولیات فراہم کرینگے۔ مسز سینہہ مہتانی کا خواب یہ ڈے کیئر سنٹر اب حقیقت کا روپ دھارے ہوئے ہے۔ ستیش مہتانی، ڈاکٹر دینیش آرپیٹل اور بل انجرل کا اس میں پورا تعاون حاصل رہا ہے۔ یہاں پر سہولتوں کا بہترین نظام قائم کیا گیا ہے اور ماہر عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ سنٹر ہفتے میں پانچ روز کھلتا ہے۔ یہاں 120افراد کے قیام کی جگہ ہے۔ رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ وہاں ٹرانسپورٹ، تازہ کھانوں، دوروں، آرٹس، کلچر کے مطالعہ، موویز، رقص و موسیقی وغیرہ کی سہولیات موجود ہیں۔یہاں ان لوگوں کیلئے بہترین جگہ ہے جنہیں صحت کے حوالے سے مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں ماہرنرسیں موجود ہیں، وہ بلڈ پریشر، گلوکوز لیول وغیرہ بھی چیک کرتی ہیں۔ یہاں نجی طور پر معاوضہ بھی قبول کیا جاتا ہے۔ سنٹر کا ایڈریس ہے:میراج 1655-150۔OAKٹری روڈ ایڈیسن NJ 08837۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر سواتی شرما 732-494-1001





© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier