امریکہ پاکستان نہیں چند لوگوں پر حملے کررہا ہے:حسین حقانی
امریکہ پاکستان نہیں چند لوگوں پر حملے کررہا ہے:حسین حقانی
اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حملے اور پاکستان پر حملوں میں بڑا فرق ہے۔ پاکستان میں خودکش حملوں کی اتنی ہی مذمت ہونی چاہئے جتنی پاکستان کے اندر امریکی حملوں کی کی جاتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بہت سے لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانے کو تیار بیٹھے ہیں۔ امریکہ پاکستان پر نہیں بلکہ پاکستان میں موجود چند لوگوں پر حملے کررہا ہے۔ کچھ مذہبی تنظیموں کی امریکہ سے محاذ آرائی کو پاکستان سے محاذ آرائی نہیں بنانا چاہئے۔ ملک کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کسی کو حکومت کی عملداری کو چیلنج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔