اردو ٹائمز(نیوز) اکنا کی جانب سے گریٹ ایڈونچر (Six Frogs) میں عید کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں عید جشن کے انچارج فرحان پرویز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عید جشن کا اہتمام ایک نئی روایت ہے۔ اس تقریب میں شرکت کر کے آپ زندگی بھر ایک یادگار دن لے کر جائیں گے۔ مختلف ملکوں اور رنگ و نسل کے مسلمانوں کے ساتھ عید منانا خود ایک دلچسپ تجربہ ہو گا جبکہ آپ خود اور اپنے بچوں کے لئے مزیدار حلال فوڈ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اسلامی بازار بھی لگایا جائے گا۔ عید کا یہ جشن دو دن جاری رہے گا صرف 25 ڈالر روزانہ میں آپ سفاری پاک سے بھی لطف اندوز ہونگے۔