اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 06:15:00

ڈینور میں ڈیمو کریٹس کنونشن، 100 مسلم امریکن بھی شریک ہوئے

ڈینور میں ڈیمو کریٹس کنونشن، 100 مسلم امریکن بھی شریک ہوئے
اردو ٹائمز(نیوز) کولوریڈو کے شہر ڈینور میں ڈیمو کریٹس کا قومی کنونشن 25 سے 28 اگست تک جاری رہا جس میں بارک اوباما کی باقاعدہ نامزدگی کی گئی اور آخری روز انہوں نے اپنی نامزدگی قبول کر لی۔ پورے ملک اور دنیا بھر سے قریباً 55 ہزار افراد اس تقریب میں شامل ہوئے روزانہ بزنس میٹنگز بھی ہوئیں۔ بڑے ایونٹس تمام ڈیلیگیٹس اور سپیشل ڈیلیگیٹس کے لئے کھلے تھے یہ کنونشن سہ پہر 3 بجے کے بعد پیپسی سنٹر کے نام سے سپورٹس ایریا میں ہوئے۔ میڈیا کے قریباً 15 ہزار افراد بھی اس کنونشن میں کوریج کے لئے آئے۔ 28 اگست کو ڈیموکریٹ امیدوار بارک اوباما نے فٹ بال سٹیڈیم میں نامزدگی قبول کی۔ کنونشن کی آخری شب 84 ہزار افراد شریک تھے۔ اس کے بعد اوباما اور انکی اہلیہ مچل اوباما نے 500 بڑے ڈونرز اور حامیوں کے اعزاز میں ”فتح پارٹی“ کا اہتمام کیا۔ پاکستان، بنگلہ دیش، عرب ترک اور بھارت سے قریباً 100 مسلم امریکن بھی شریک تھے۔ ان میں سے 25 پاکستانی امریکن تھے ان میں علی اکبر مرزا، 6 پاکستانی نیویارک سٹیٹ میں سے تھے جن میں مسٹر اور مسز مشتاق، کاشف، ناصر اور حسن شامل تھے۔ حسن اوباما کے کلاس فیلو بھی رہ چکے ہیں اوباما نے اپنی کتاب میں ان کا تذکرہ بھی کیا ہے وہ ان کے اچھے دوستوں میں ہیں۔ حسن الخوئی اسلامی سنٹر، زیادہ تر پاکستانی ٹیکساس کے تھے۔ دوسرے ممتاز پاکستانیوں میں ڈاکٹر آصف محمود، فواد ذکریا، محمود پنجوانی، شاہد صدیقی، فرخ شمسی، لطفی حسن، مصطفٰی تمیز اور ظفر طاہر تھے۔ ڈاکٹر مسعود انور، آغا سعید، مسلم امریکن ٹاسک فورس/ امریکن مسلم الائنس/ پاکستانی سفیر حسین حقانی اور سیاسی قونصلر عمران مرزا بھی شریک تھے۔ پاکستانی امریکن لابنگ میں بہت مصروف نظر آئے۔ ڈینور کی گلیوں میں کہیں کہیں، مسلم دشمن بینر بھی نظر آئے۔ یہ ایونٹس چار روز تک جاری رہے۔




  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier