اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 06:08:00

امریکی کمرشل ائر لائنز میں مسلمان پائلٹ کو فلائنگ کی اجازت

امریکی کمرشل ائر لائنز میں مسلمان پائلٹ کو فلائنگ کی اجازت
اردو ٹائمز(نیوز) امریکی کمرشل ائر لائنز سولگن ائر کے مسلمان پائلٹ ایرک شیرفن کو فلائنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہیں اس سے قبل دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ فہرست میں رکھا گیا تھا اور انہیں اسی وجہ سے اپریل میں معطل کر دیا گیا تھا۔ نیوجرسی کے رہنے والے شیرفن نے 1994ءمیں اسلام قبول کیا تھا انکی بیوی پاکستانی نژاد ہے انہیں 1980ءمیں امریکی شہریت ملی تھی۔ شیرفن کے وکیل نے سکرینٹن کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دعویٰ دائر کیا تھا کہ صرف مسلمان ہونے کے باعث ان سے یہ ناروا سلوک کیا گیا ہے جو انکے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور انکی اکتوبر میں متوقع ملازمت سے برطرفی کو روکا جائے۔ جج تھامس آئی ون سکی اس درخواست کی سماعت 18 ستمبر کو کرینگے۔ انہوں نے اپنی ائر لائنز کمپنی میں درخواست دی تھی جس کے بعد انہیں فلائنگ کی اجازت دے دی گئی۔






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier