اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 06:08:00

نیویارک: بروکلین میںنوتعمیر شدہ مسجد البدر کی افتتاحی تقریب

نیویارک: بروکلین میںنوتعمیر شدہ مسجد البدر کی افتتاحی تقریب
اردو ٹائمز(نیوز) 29 اگست کو بروکلین میں نوتعمیر شدہ مسجد البدر کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اس سے پہلے یہ مسجد کرائے کی عمارت میں تعمیر ہوئی تھی۔ سات سال پہلے اس مسجد کی تعمیر کے لئے یہ جگہ ایک مخیر شخص نے خرید کردی تھی۔ مسجد کے امام مولانا عبداللہ دانش نے افتتاحی تقریب میں نمازیوں سے مختصر خطاب کیا اور مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کے جذبہ خیرکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرامؓ و رسول امین حضرت محمد کے لب کھولنے پر اللہ تعالیٰ کی راہ میں کیا کچھ خرچ نہیں کیا کرتے تھے۔ جب حضور انور نے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے ارشاد فرمایا تو حضرت عمرؓ بن خطاب نے اپنی اپنی آدھی دولت حضور کے قدموں میں لاکر رکھ دی۔ مسجد کے امام عبداللہ دانش نے کہا کہ یہاں لوگوں نے اللہ کے گھر کی تعمیر میں دامے درمے سخنے حصہ لیکر صحابہ کرامؓ کی یاد تازہ کردی اور اسکی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دن رات محنت کی۔ اِکنا کے سابق صدر شمس الزماں نے مسجد کے بیسمنٹ وغیرہ کی تکمیل کیلئے اپنے موثر انداز میں ترغیبی خطاب میں کہا کہ جب صحابہ کرامؓ کی محفل میں حضور نبی آخرالزماں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم دے رہے تھے تو وہاں ایک غریب مزدور بھی موجود تھا جو باغوں میں کام کیا کرتا تھا وہ گفتگو سن کر ایک یہودی کے باغ میں مزدوری کیلئے گیا اور وہاں رات بھر کھیت میں کھجوروں کے درختوں کو پانی دیتا رہا اور صبح کو حضور کی خدمت میں حاضر ہوا اور مزدوری میں ملی ہوئی ساری کھجوریں حضور انور کی خدمت میں پیش کردیں جس پر حضور نے اس سے کہا کہ آدھی کھجوریں اپنے گھر والوں کےلئے لے جاﺅ۔ آپ کا ارشاد ہے حلال روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے۔ اللہ رب العزت کا فرمان ہے کہ ”میں نے مومنین کا مال و آخرت کے بدلے خرید لیا ہے۔ شمس الزماں نے تقریر کے دوران اپنی اور اپنے دوستوں کی طرف سے 25000 ڈالر کے عطیہ کا اعلان کیا ان کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی عطیات دینے کا وعدہ کیا اور اس طرح سے 70,000 ڈالر کے عطیات مسجد کے اخراجات کیلئے دینے کا اعلان موقع پر کیا گیا۔ شمس الزماں نے انتہائی پر اثر حضور اکرم سے اظہار عقیدت سے بھرپور سچے غلامان مصطفی کی طرح تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ میری نماز میری قربانی میرا جینا میرا مرنا سب اللہ کیلئے ہے ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ جس نے ہمیں حضور نبی کریم کی بہترین امت میں پیدا کیا بعد میں مٹھائی تقسیم ہوئی۔






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier