اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 06:06:00

نیویارک: اہل سنت کے دینی درسگاہ ضیاءالقرآن کی عظیم الشان تقریب کا افتتاح

نیویارک: اہل سنت کے دینی درسگاہ ضیاءالقرآن کی عظیم الشان تقریب کا افتتاح
اردو ٹائمز(نیوز) اہل سنت کی دینی درس گاہ ضیاءالقرآن کا عظیم الشان اور تاریخی افتتاح کی تقریب زیر صدارت مولانا غفران علی صدیقی منعقد ہوئی جوکہ ایلمونٹ لانگ آئی لینڈ میں رہے۔ تقریب کا آغاز طیبہ اسلامک سنٹر کے امام قاری محمد یونس کی تلاوت سے ہوا۔ نعت رسول پیش کرنے کی سعادت قاری فضل رسول، محمود عطاری، ثاقب عطاری اور محمد اصغر چشتی نے حاصل کی۔ اصغر چشتی نے مدحت میں کہا!
آقا میرے قرار ہیںہر بے قرار کے
محبوب کل ہیں یار ہیں پروردگار کے
دیتا ہے خدا اس میں ذرا شک نہیں مگر
دیتا ہے نعمتیں وہ محمد پہ وار کے
مقصود قادری نے نظامت کرتے ہوئے تقاریر کا آغاز علامہ بشارت شاذی کو دعوت خطاب دیکر کیا۔ جنہوں نے پہلے قاری محمد عثمان و ارکان و رفقاءکو مسجد و جامعہ ضیاءالقرآن کی تعمیروتکمیل پر مبارکباد دی، فیوض القرآن کو موضوع خطاب چنا اور کہا کہ جو شخص قرآن کے پیغام کو سنے اور سینے سے لگائے عمل کرے اسے البتہ رب العزت نے عزت دی ہے۔ اگر سبقت و عظمت چاہتے ہو تو قرآن پڑھا کرو اور پڑھایا کرو۔ اگر کوئی کامیابی چاہتے ہو تو قرآن کے دامن سے وابستہ ہوجاﺅ۔ یہاں کچھ ناعاقبت لوگ موسیقی کو روح کی غذا کہتے ہیں موسیقی کسی کافر کی روح کی غذا تو ہوسکتی ہے لیکن کسی مومن کی روح کی غذا نہیں ہوسکتی۔ قرآن کی تلاوت کرو اور ایسے اداروں کی مدد کرو اپنے بچوں کو یہاں لاﺅ اور ان کو قرآن پڑھوایا کرو۔ ان کے بعد ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے دیگر علماءو اسکالرز نے بھی خطاب کیا۔ جن میں انگلینڈ سے آئے ہوئے علامہ عزیز سیالوی پاکستان کے علامہ شہباز احمد چشتی شام کے شہر دمشق سے آئے ہوئے مہمان خصوصی خطیب فضیلت الشیخ عبداللہ الغوال اور مفتی عبدالرحمن قمر صاحب شامل تھے۔ وقت کی تنگی کے باعث کئی علماءکا خطاب نہ ہوسکا۔ علامہ شہباز احمد چشتی نے خطاب میں کہا اللہ تعالیٰ دین کا کام کرنیوالے سے محبت کرتا ہے جس کا قدم دین کی راہ میں اٹھتا ہے اس سے پہلے خدا اس کا امتحان لیتاہے پھر اس کو یہ مقام عطا کرتا ہے۔ مہمان خصوصی شیخ عبداللہ الغوال نے مختصر خطاب میں اللہ کی وحدانیت و مدحت رسول کے ساتھ کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو اپنے مذہب کے بارے میں پوری پوری آگاہی دیں، نزول قرآن اور قرآن کے بارے میں آگاہی دیں۔ انہوں نے مقام مصطفی، مقام صحابہؓ، تباد تابعین رسول اکرم اور انکے صحابہ کی ہجرت مدینہ کے بارے میں آگاہی دینے کےلئے کہا اور نئی نسل کو برائیوں سے بچانے کے بارے میں بیان کیا اور رزق حلال کھانے اور کھلانے کی تاکید کی۔ ضیاءالقرآن کی مسجد سے ایک لڑکے سلیمان نے حفظ قرآن کیا ہے اس کی دستار بندی کی تقریب بھی علماءکرام اور اسکالرز کے ہاتھوں ہوئی اور سلام و دعا کے بعد تقریب افتتاح اختتام پذیر ہوئی۔




  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier