گہوارہ ادب کی جانب سے چوتھا پاک و ہند یکجہتی مشاعرہ
گہوارہ ادب کی جانب سے چوتھا پاک و ہند یکجہتی مشاعرہ
اردوٹائمز(نیوز) گہوارہ ادب کی جانب سے چوتھا پاک و ہند یکجہتی مشاعرہ 5 جولائی بروز ہفتہ کو ہالیڈے ان اسکوکی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں پاکستان و ہندوستان سے مشہور شعرا ڈاکٹر راحت اندوری، منتظر ایوبی، جاوید عرشی، فیروز برہان پوری، غوث متھروانی شرکت فرمائیں گے اس کے علاوہ شکاگو اور سبرب کے مقامی شعرا بھی اپنا تازہ کلام سنائیں گے۔ اس سلسلے میں ممتاز ادیب و دانشور پروفیسر ڈاکٹر مظفرالدین فاروقی کی سربراہی میں ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جسکے اراکین کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔ امین حیدر، احتشام الدین ارشد، انجم گوہر، اعجاز ہاشمی، شگفتہ ہاشمی، ثروت صدیقی، جاوید اسلم، مزمل صدیقی، ڈاکٹر مجاہد غازی، آصف وحید، شمیم ہادی، شاہدہ خان، محمد کامران اور پروفیسر مسرور قریشی ہیں۔ مشاعرہ کا ٹکٹ 15 ڈالر رکھا گیا ہے جوکہ اقراءبک سنٹر، دیبا بیوٹی، کتاب گھر اور عوامی بازار پر دستیاب ہوں گے اس کے علاوہ ٹکٹ ہال پر بھی دستیاب ہوں گے۔ مزید تفصیلات و رابطہ کیلئے درج ذیل فون نمبروں پر کال کریں 630-269-1449، 773-716-6151، 773-266-5360