”رشتے آسمان پر بنتے ہیں“: ”ملن“ سے دو شرکاءبندھن میں بندھ گئے
”رشتے آسمان پر بنتے ہیں“: ”ملن“ سے دو شرکاءبندھن میں بندھ گئے
اردوٹائمز(نیوز) مسلمان لڑکے اور لڑکیوں کو اسلامی ماحول میں ایک پلیٹ فارم پر ملوانے والی آرگنائزیشن millanus.com کے زیر اہتمام 22 مارچ کو منعقدہ تقریب رشتہ سے مزید دو شرکاءکا ملن بندھن میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں شرکاءپروفیشنل ہیں۔ دلہن فارماسسٹ اور دولہا سافٹ ویئر انجینئر ہے۔ دونوں مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ رشتے آسمان پر بنتے ہیں۔ ملن کی تقریب رشتہ کے دو شرکاءنکاح کے مقدس رشتے میں بندھ گئے۔ دولہا اور دلہن تقریب میں شرکت کرنے سے ہچکچا رہے تھے۔ دلہن نومبر میں ملن کی ہونے والی پہلی تقریب رشتہ میں رجسٹر کروانے کے باوجود شریک نہ ہوئیں۔ اس بار بھی ہم جولیوں کی شرکت کے باعث اور انکے اصرار پر آخری وقت میں شامل ہوئیں۔ اسی طرح دولہا بھی پروگرام میں نکل کر باہر چلے گئے تھے لیکن ساتھ آئے ہوئے دوست کے کہنے پر پروگرام میں واپس آئے اور پھر وہ ان سے ملے جس نے ڈھائی ماہ بعد انکی دلہن بننا تھا۔ انکی شادی اگست میں ہونا قرار پائی ہے۔ نومبر میں ہونے والی تقریب رشتہ سے دو شرکاءکی فروری میں منگنی ہو چکی ہے اور انکی بھی اگست کے مہینے میں شادی ہے۔ ملن کی اگلی تقریب لانگ آئی لینڈ نیویارک میں 19 جولائی کو ہے اور اسکی رجسٹریشن ویب سائٹ پر جاری ہے۔