|
اردوٹائمز(نیوز) اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ نے اپنے سالانہ اجتماع کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 4 سے 6 جولائی تک کنکٹیکٹ میں ہونے والے اس کنونشن میں امریکہ بھر سے معروف علمائے کرام، دانشور اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے حضرات بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔ اجتماع کے چیئرمین حامد صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے بہترین موقع ہے جب وہ اہل خانہ کے ساتھ تین دن مکمل اسلامی ماحول انجوائے کر سکتے ہیں۔ اکنا کا یہ اجتماع امریکہ کے مسلمانوں کی شناخت بن چکا ہے۔ اس اجتماع میں تقریباً تمام قومیتوں کے لوگ اللہ کے نام پر ایک جگہ جمع ہوتے ہیں وہاں آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ بڑے خاندان کا حصہ ہیں اس طرح آپ کا گھرانہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس موقع پر آپ کو مختلف لوگوں سے ملنے اور سیکھنے کا احساس ہوتا ہے۔ اس اجتماع کی بڑی خوبی یہ ہے کہ ہر عمر کے لحاظ سے پروگرام ہوتے ہیں جہاں بچوں، جوانوں، خواتین اور بزرگوں کے لئے علیحدہ علیحدہ پروگرام ہوتے ہیں اس کے علاوہ معصوم بچوں کے لئے بی بی سیٹنگ کا بھی اہتمام ہے اور بچوں کے لئے کھیلنے کے لئے سب سے اہم بات یہاں ہونے والے وہ پروگرام ہیں جو آپ کی روحانی تربیت کا باعث بنتے ہیں اور یہی اس اجتماع کا حاصل ہے اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے اسلامی بازار بھی ہو گا جہاں گھریلو سجاوٹ سمیت بہت سی اشیاءموجود ہونگی جن کو انتہائی کم قیمت میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر (718)658-1199 پر رابطہ کریں۔
|
|