حسب روایت عرس مبارک طیبہ اسلامک سنٹر بروکلین میں ادا کیا گیا
حسب روایت عرس مبارک طیبہ اسلامک سنٹر بروکلین میں ادا کیا گیا
اردوٹائمز(نیوز) ادارہ منہاج القرآن (یو ایس اے) کے زیر اہتمام معروف بزرگ ہستی حضرت سید طاہر علاﺅالدین الگیلانی القادریؒ کا سالانہ عرس مبارک حسب روایت اس سال بھی طیبہ اسلامک سنٹر بروکلین میں منعقد ہو ا جس میں حضرت سید طاہر علاﺅالدین الگیلانی القادریؒ کی شخصیت، دینی و علمی خدمات اور تعلیمات کے مختلف پہلوﺅں پہ روشنی ڈالی گئی۔ اس عرس میں خطیب مسجد نور اسٹیٹن آئی لینڈ، نیویارک حافظ و قاری غلام رسول، خطیب مسجد منہاج القرآن، نیوجرسی حافظ قاری محمد سلیم قادری نے خطاب کیا جبکہ تلاوت قرآن پاک انجمن غوثیہ یو ایس اے کے بانی سید صفدر حسین شاہ نے کی۔ بارگاہ رسالت میں محمد اصغر چشتی اور سید وقار شاہ نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد یونس نے ادا کئے۔ ختم غوثیہ میاں غلام حیدر نے پڑھا۔ آخر میں سید میر حسین شاہ نے امت مسلمہ اور حاضرین کے لئے دعائے خیر کی۔ میاں غلام حیدر اور حاجی ارشاد احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔